ن لیگ کیلئے بڑا دھچکا، پارٹی کے صدر ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

چکوٹھی(پی این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو آبائی یونین کونسل میںایک اور بڑا دھچکا مسلم لیگ ن سلمیہ کے صدر راجہ محمد نذیر خان،راجہ اختر حسین ،گجر زادہ ریاض انجم ،چوہدری اورنگزیب اور چوہدری ظفر اقبال اپنے سینکڑوں ساتھیوںسمیت مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے۔شمولتی پروگرام اور پریس کانفرنس کا انعقاد پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ چھ کے مرکزی آفس ہٹیاں بالا میں کیاگیا اس سے قبل ن لیگی رہنمائوں کو ایک جلوس میں دھنی بقالاں سے ہٹیاں بالا لایا گیا اور ان کا شاندار استقبال کیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر ،نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپگنڈہ کرتے رہے متنازعہ بیانات کی وجہ سے راجہ فاروق حیدر خان سیکورٹی رسک بن چکے ہیں مقتدر حلقوں کو راجہ فاروق حیدر خان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لینا چاہیے ملکی سلامتی کے ادارے اور پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں جو آج بھی سرحدوں پرہماری عزتوں ،عصمتوںکی حفاظت کر رہے ہیں وطن کے محافظوں کے لیے ہمارے خون کا آخری قطرہ تک حاضر ہے جو ہمارے لیے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سرحدوں پر دفاع وطن میں مصروف ہیں جب میرے والد مرحوم اسحاق ظفر آزاد کشمیر کے اہم عہدوں پر فائز تھے وہ ہمیں کیوں اپنی گاڑی اور سرکاری گھر میں کیوں گھسنے نہیں دیتے تھے اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اولاد بگڑ جائے گی اور اولاد کے بگڑنے سے میری ساری سیاست تباہ ہو جائے گی میں ایک بار اپنے والد کی گاڑی لیکر مظفرآباد جا رہا تھا جب وہ سینئر وزیر تھے جب انھیں پتہ چلا تو انھوں نے مجھے گھڑی ڈوپٹہ پولیس کے زریعے گاڑی سے اتروا دیا پولیس نے مجھ سے سرکاری گاڑی چھین لی اور میںہائی ایس میں بیٹھ کر مظفرآباد گیا جب میں نے ان سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تمہارے باپ اسحاق ظفر کی گاڑی نہیں ہے یہ سینئر وزیر اسحاق ظفر کی گاڑی ہے جسے تم استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتے ہواور میں تین ماہ والد کے ساتھ ناراض رہا اور آج مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میرے والد محترم اسحاق ظفر نے ٹھیک کیا تھا اگر راجہ فاروق حیدر خان بھی اپنے بیٹے کو ڈپٹی وزیراعظم نہ بناتے تو آج انھیں لوگ چھوڑ کر نہ جاتے فاروق حیدر کے فرزند نے زمین پر بیٹھی مخلوق کی طرف نہیں دیکھا اپنے باپ کی ساری سیاست کو دائو پر لگا دیافاروق حیدر نے پانچ سالوں میں مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکنوں کے بجائے ایک سیکرٹری،ڈائریکٹر اور سرکاری ملازم کو ترجیع دی اور کارکنان کی عزت نفس سرکاری ملازمین سے مجروع کرواتے رہے یہی وجہ ہے آج لوگ فاروق حیدر کو چھوڑ رہے ہیںاور حلقہ میںحالات بدل رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو لاکھ لاکھ مبارک ہو آج پھرضلع جہلم ویلی کے پارٹی رہنمائوں کی کاوشوں سے ہم فاروق حیدر کے چمن کے گلاب توڑ کر لے آئے ہیںراجہ نذیر خان اور دیگر فرد واحد کا نام نہیں بلکہ یہ یونین کونسل سلمیہ ،چکار اور ہٹیاں بالا کے کئی دیہاتوں کے عوام کے نمائندہ ہیںاگر راجہ نذیر کے بارہ میں کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ فرد واحد ہیں تو یہ اس کی بھول ہے یہ وہ خوبصورت گلاب ہیں جو مسلم لیگ ن کے اندر انتہائی مدبر،سنجیدہ،با اخلاق اور انتہائی صاحب کردار تھے لیکن راجہ فاروق حیدر خان اور ان کے فرزند نے انکی قدر نہیں کی جب ہم ان کے پاس تعاون کے لیے گئے تو انھوں نے باپ کی طرح سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا جس پر میں راجہ نذیر اور دیگر تمام کا تہہ دل سے شکر گذار ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن ہر نئے آنے والوں کو اپنے سر پر بٹھانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے نئے شامل ہونے والوں کے باعث ہر کارکن کو خوشی ہوتی ہے میں اور پارٹی نئے آنے والوں کو خوش امدید کہتی ہے اور کسی بھی موقعہ پر ہم مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کے احسانات نہیں بھولیں گے ہم سب ملکر جہدو جہد کریں گے ووٹ کو نہیں ان شاء اللہ ووٹر کو عزت دیں گے ووٹر کی عزت،شان ہماری عزت اور شان ہو گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نذیر خان نے کہا کہ اشفاق ظفر کی جیت اللہ کے فضل و کرم سے عرش پر لکھی جا چکی ہے سب ڈویژن چکار سے اشفاق ظفر دو تہائی اکثریت لیں گے ہم سب نئے اور پرانے مل کر اشفاق ظفر کو کامیاب کروائیں گے یونین کونسل چکار،سلمیہ اور ٹائون کمیٹی چکار جیت کر تحفہ میں دیں گے وزیراعظم فاروق حیدر کے ساتھ چالیس سالہ رفاقت رہی ہے فاروق حیدر کے فرزند نے عوام کا جو حال کیاوہ ناقابل برداشت ہو گیا تھا ہماری اتنی طویل جہدو جہد کے باوجود ہمیں وہ عزت اور مقام نہیں دیا گیا جس کے باعث ہم مایوس ہو کر فاروق حیدر سے چالیس سالہ رفاقت ختم کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیںمسلم لیگ ن کی حکومت میں کارکنوں کا استحصال کیا گیا فاروق حیدر اور انکے فرزند نے عوام سے ووٹ لینے کے بعد انھیں رسوا کیا ہم بار بار فاروق حیدر کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے رہے لیکن فاروق حیدر خان ٹس سے مس نہ ہوئے سیاسی جماعتیں اس وقت نقصان اٹھاتی ہیں جب وہ ووٹروں کو عزت نہیں دیتی کارکن کو بھی اس کی عزت نفس اور مقام ملنا چاہیے فاروق حیدر نے بیوروکریسی کے زریعے یہاں حکومت کی جس کا خمیازہ آج وہ بھگت رہے ہیںتقریب سے نا صرالدین چک ،راجہ پرویز اقبال،راجہ محمد رشید،سید شفیق کاظمی ، راجہ اختر،حسنین کاظمی ،راجہ عزیز خان ،چوہدری منظور،قاری اخلاق،چوہدری اورنگزیب ،ظاہر ہمدانی ،راجہ افتخار،شائق الحسن گیلانی،چوہدری ریاض،چوہدری ظفر،راشد مغل ،تیمور بیگ،راجہ افتخار،صاحبزادہ تنویر، سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اشفاق ظفر کو پچیس جولائی کے روز کامیاب کرانے کا عزم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close