آزاد کشمیر الیکشن 2021: آزاد امیدواروں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) جماعت اسلامی کی جانب سے آزاد امیدواروں کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ، سراج الحق کہتے ہیں کہ ملک میں آزاد امیدوار کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی جائے، ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ‏ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو الیکشن کی مانیٹرنگ کرے اور الیکشن کے دن سی سی ٹی وی ‏کیمرے نصب ہوں ، ہم الیکٹرونک ‏ووٹنگ مشینوں کوسپورٹ کرتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن بائیومیٹرک سسٹم کو یقینی بنائے ، جماعت اسلامی ‏اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دلوانے کے بھی حق میں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں جمہوریت ‏کے لیے شفاف الیکشن ناگزیر ہے مگر افسوسناک بات ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن پرحملے کررہی ‏ہے ، حکومت چاہتی ہے الیکشن کمیشن کےمنہ میں دانت ‏ہی نہ ہوں کیوں کہ حکومت چاہتی ہے کہ آئندہ الیکشن کو متنازع کرے ، اس لیے حکومت نے اپوزیشن کواعتماد میں لیے بغیر انتخاباتی اصلاحات کیں لیکن انتخابی ‏اصلاحات کوابھی تک سینیٹ نے منظور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام خدشات کے باوجود ہم الیکٹرونک ‏ووٹنگ مشینوں کوسپورٹ کرتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن بائیومیٹرک سسٹم کو یقینی بنائے ، ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی طرح پاکستان میں الیکشن کمیشن با اختیار ہو، ‏ملک میں متناسب نمائندگی کا نظام رائج کیا جائے، جماعت اسلامی ‏اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دلوانے کے بھی حق میں ہے ، پاکستان میں غریب سیاسی نمائندوں کوالیکشن ‏مہم کے لیے فنڈز دیے جائیں ، انتخابی فہرستوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور ان پر ووٹر کی تصویر بھی چھاپی جائے، ‏الیکشن کے دن خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close