حلقہ ایل اے 31 کھاوڑہ سے سید سرفراز نقوی الیکشن سے دستبردار پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایل اے 31 کھاوڑہ سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سید سرفراز نقوی نے ازاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کے میں دستبرداری اعلان کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔سید سرفراز نقوی نے اس امر کا اعلان گذشتہ روز یہاں زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی ازادکشمیر سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سابق وزیر خوراک و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نکیال جاوید اقبال بڈھانوی اور پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس سید تصدق گردیزی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ازادکشمیر سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم میں تیزی آتے ہی جیالوں میں نیاجوش وخروش پیدا ہوا ہے یہی جنون بھٹوازم کی جیت کا باعث بنے گا۔ چوہدری لطیف اکبر نے دستبردار ہونے اور ان کی حمایت کا اعلان کرنے پر سید سرفراز نقوی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close