سردار عتیق احمد خان کا دورہ بھمبر، سماہنی شاندار استقبال

بھمبر۔سماہنی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفر نس کے قائد و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ بھمبر، سماہنی شاندار استقبال، مختلف جگہوں پر مسلم کانفرنس الیکشن افسسز کا افتتاح، کارکنوں کے بھنگڑے، سینکڑوں افراد مسلم کانفرنس میں شامل ہوگے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس قائد اعظم کی جماعت ہے ہم جائیداد کے نہیں پیسے کے نہیں ہم شہداء کے وارث ہیں دو قومی نظریہ الحاق پاکستان تکمیل پاکستان کشمیر بنے گا پاکستان ہی کشمیریوں کی منزل ہے ریاست جموں و کشمیر خود مسلم کانفرنس کی پہچان ہے ریاست کے اندر ایک ایک ووٹ قیمتی ہے حالیہ الیکشن تحریک آزادی کشمیر کیلئے ریفرنڈم کی حثیت رکھتا ہے آنے والے وقت میں مسلم کانفرنس اقتدار میں ہو گی حکومت سازی میں مسلم کانفرنس کا انتہائی اہم رول ہو گا 2006 مخالفین کی طرف سے تعمیر و ترقی کے راستے میں روڑے اٹکانے کے باوجود حلقہ میں سینتیس تعلیمی اداروں کاقیام اور سینکڑوں کی اپ گریڈیشن ڈبل وے روڈ اور میگا پراجیکٹ سپورٹس اسٹیڈیم نمایاں کارنامے ہیں ماضی مسلم کانفرنس کا نام لیتا ہے حال مسلم کانفرنس اور مستقبل بھی مسلم کانفرنس کا ذکر کرتا ہے انشائاللہ 25 جولائی کو ریاست میں مسلم کانفرنس بھر پور کامیابی سے ہمکنار ہو گی مسلم لیگ پنجاب میں پنجاب کی بات کرتی ہے پیپلز پارٹی سندھ میں سندھ کی بات کرتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے پی کے میں وھاں کی بات کرتی ہے مسلم کانفرنس ریاست کے اندر ریاست کی بات کرتی ہے شہداء و غازیوں کے چشم و چراغ عوام باشعور ہو چکے ہیں کسی غیر ریاستی سیاسی دھوکے میں نہیں آئینگے،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا سماہنی پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کارکنان کا ڈھول کی تھاپ پر اپنے محبوب قائد کا بھر پور خیر مقدم جنڈی چونترہ مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار اسمبلی راجہ خوشنود اعظم مسلم کانفرنس سینٹرل سینئر وائس چیئر مین راجہ شاہد رضا ڈویژنل صدر چوہدری خضر حیات خان مرکزی راہنما راجہ عباس خان مرکزی راہنما میجر ریٹائرڈ خضر الرحمان راجہ مرکزی چئیرمین یوتھ راجہ شرجیل انور خان قائمقام تحصیل صدر راجہ ناصر علی ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ شہزاد جادا تحصیل سیکرٹری جنرل راجہ ندیم لیاقت دست راست راجہ مظہر اقبال مسلم کانفرنس یو اے ای یوتھ وائس چیئر مین راجہ نوید اقبال راجہ ندیم پوپی ممبر مجلس عاملہ سید مظفر گیلانی راجہ اسحاق خان راجہ ذوالفقار احمد خان ایڈووکیٹ و دیگر نے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے استقبال کیا بعد ازاں مسلم کانفرنس کے بزرگ راہنما مرحوم و مغفور حاجی راجہ خضر حیات خان کی وفات پر فاتحہ خوانی و تعزیت کے بعد مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر اہلیان سماہنی کا مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ خوشنود اعظم کو کندھوں پر اٹھا کر محبوب قائد کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے و کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی الیکشن آفس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا آج جب انتخابی میدان سجا ہوا ہے تمام قابل احترام ہیں تقریب سے صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال نامزد امیدوار راجہ خوشنود اعظم خان سینٹرل سینئر وائس چیئر مین راجہ شاہد رضا ڈویژنل صدر چوہدری خضر حیات خان میجر ریٹائرڈ خضر الرحمان راجہ مرکزی وائس چیئر مین یوتھ راجہ شرجیل انور خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close