پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے کسی کارکن کو آنچ بھی آئی تو دمادم مست قلندر ہوگا،بلاول بھٹو کی چوہدری لطیف اکبر پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت دیکھ کر مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے کارکنان صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور بھٹو ازم کا پیغام پہنچانے کے مشن پر گامزن رہیں، آزاد جموں و کشمیر میں کھاوڑہ اکھڑیالہ پرتھامہ کے مقام پر جیالوں پر ہونے والا حملہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ مخالفین نے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے،مخالفین اچھی طرح جان لیں! پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے کارکن میرے نمائندے ہیں، اگر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے کارکنان کو آنچ بھی آئی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close