آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملہ

مظفراباد (پی این آئی) آمدہ انتخابات میں مخالفین اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حلقہ 5 کھاوڑہ اکھڑیالہ پرتھامہ کے مقام پر حملہ تاہم چوہدری لطیف اکبر حملے میں محفوظ رہے۔حملے کے بعد چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی کارکنان کو پرامن رھنے کی ہدایت کی ھے ۔ اپنے پیغام چوہدری لطیف اکبر نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبر تحمل کا مظاہرہ کریں اور جذباتی نہ ہوں ۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری کی طرف اے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کے بعد ماحول مکمل طور پر پیپلزپارٹی کے حق میں ہو گیا ہے جس پر ہمارے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی ہمیشہ سے مقبول پارٹی رہی ہے اور عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر سیاسی امور کے انچارج فریال تالپور نے چوہدری لطیف اکبر پر مخالفین کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے پیپلزپارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close