آزاد کشمیر الیکشن-21: پی ٹی آئی نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے 45 میں سے 44 حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد 45 میں سے 44 پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کے مطابق سردار نیئر ایوب کو راولاکوٹ سٹی، بیگم شاہدہ صغیر خان کو پاچھیوٹ اور سردار خطاب اعظم کو کھائگلہ حلقے سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ لوئر نیلم سے پارٹی نے ابھی تک کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے تمام امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کا سرٹیفکیٹ دینا شروع کر دیا ہے جبکہ متعدد امیدوار پارٹی ٹکٹ وصول کر بھی چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں -ان میں پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایل اے تین میرپور سٹی سے، اظہر صادق کو ایل اے 1 میرپورسے ، ظفر انور کو ایل اے 2 چکسواری سے ، چوہدری ارشد کو ایل اے 4 سے ،انوار الحق نور ایل اے 5، علی شان سونی کو ایل اے 6 سے ، چوہدری انوار الحق کو ایل اے 7 بھمبر سے ، ظفراقبال ملک کو ایل اے 8 سے ، آصف حنیف ایل اے 9، ملک یوسف ایل اے 10، چوہدری محمد اخلاق کو ایل اے 11 کوٹلی سہنسہ سے، شوکت فرید کو ایل اے 12 سے ، نثار انصر ابدالی ایل اے 13، میجر (ر) لطیف خلیق کو ایل اے 14 دھیرکوٹ ،سردار میر اکبر ایل اے 16 غربی باغ، سردار تنویر الیاس خان کو ایل اے 15 وسطی باغ چوہدری عامر نذیر کو ایل اے 17 حویلی، سردار عبدالقیوم نیازی خان کو ایل اے 18 عباسپور سے، سردار ارزش خان کو ایل اے 19 ہجیرہ سے ،سردار خطاب اعظم ایل اے 20 کھائگلہ سے ،سردار نیئر ایوب ایل اے 21 راولاکوٹ سے،بیگم شاہدہ صغیر ایل اے 22 پاچھیوٹ،سردار حسین ایڈووکیٹ ایل اے 23 پلندری سے، فہیم اختر ربانی کو ایل اے 24 بلوچ سے ، سردار گل خنداں کو ایل اے 25 نیلم سے ، میر عتیق کو ایل اے ایل اے 27 کوٹلہ سے ، چوہدری شہزاد کو ایل اے 28 لچھراٹ سے، خواجہ محمد فاروق کو ایل اے 29 مظفرآباد سٹی، چوہدری محمد رشید کو ایل اے 30 سے ، راجہ منصور کو ایل اے 31 کھاوڑہ سے، ذیشان حیدر کو ایل اے 32 ہٹیاں بالا سے، دیوان علی چغتائی کو ایل اے 33 لیپہ سے ، ریاض احمد کو ایل اے 34 سے، مقبول احمد کو ایل اے 35 سے ، حافظ حامد رضا کو ایل اے 36 سے ، محمد اکمل سرگالہ کو ایل اے 37 سے، محمد اکبر چوہدری کو ایل اے 38 ، نازیہ نیاز کو ایل اے 39 سے ، محمد سلیم بٹ کو ایل اے 40 سے، غلام محی الدین دیوان کو ایل اے 41 سے، محمد عاصم شریف کو ایل اے 42 سے، جاوید بٹ کو ایل اے 43 راولپنڈی سے، محمد بشیر خان کو ایل اے 44 سے اور ماجد خان کو ایل اے 45 ایبٹ آباد سے ٹکٹ جاری کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close