آزاد کشمیر الیکشن 21، نادرا شناختی کارڈ کے اجراء میں کام تیز کرے، سردار عتیق احمد خان کاانتخابی جلسے سے خطاب میں مطالبہ

دھیرکوٹ (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو توڑنے والے آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیراعظم سیاسی شہید بننے کی کوشش میں رہے تاہم اب وہ بھی اپنے قائد کے نقش قدم پر چلنے لگے ہیں، سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی ہوتا ہے، مسلم کانفرنس نے محدود وسائل میں آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کو اپنا شعار بنائے رکھا، جبکہ آج ترقیاتی بجٹ میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا اور تعمیر ترقی نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی حقوق کے استحصال اور ہڑپ کی گئی رقوم کا حساب دینا ہوگا، آزاد کشمیر بھر میں گزشتہ 10 سالوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار انتہائی مایوس کن رہی، حکمران جماعت کے کارکن مایوس ہیں، دن بدن مسلم لیگ ن دھڑے بندی کا شکار ہورہی ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر رہ جانے والے ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے،نادرا شناختی کارڈ کے اجراء میں کام تیز کرے۔ 18سال سے زائد افراد کو حق رائے دہی سے محروم نہ رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ دھیرکوٹ کے اندر نیلہ بٹ چڑالہ سیری بانڈی کے مقام پر الیکشن آفس کا افتتاح اورسوہاوہ شریف سیری بانڈی جہالہ ٹوپہ یونین۔کونسل چڑالہ سے سینکڑوں لوگ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شامل نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے،سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ مسلم کانفرنس آئے روز مضبوط ہو رہی ہے،مسلم کانفرنس شہداء غازیوں اور مجاہدوں کی وارث جماعت ہے یہ ایک سیاسی جماعت ہی نہیں ایک تحریک کا نام ہے اس تحریک نے پاکستان کو مضبوط دفاعی حصار فراہم کیا ہے۔مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنا ہے ریاست کی تاریخ کو بدلنا ہے۔آج بھی مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں مگر مسلم کانفرنس کے نظریے کو کوء کمزور نہیں کر سکتا ہے۔کارکنان الیکشن کی تیاری بھرپور انداز سے جاری رکھیں۔اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں ذکر اذکار تسلسل کے ساتھ کریں مسلم کانفرنس حکومت میں ہو گی۔پہلے بھی تعمیروترقی مسلم کانفرنس کے دور میں ہوء ہے اب بھی موقع ملا تو عوام۔کی خدمت جاری رکھیں گے۔نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے قائد مسلم۔کانفرنس نے کہا آپ نے ریاستی جماعت کا انتخاب کر کے اپنی شعوری بیداری کا ثبوت دیا ہے۔جس پر اپکو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔دورہ کے دوران میجر ر نصراللہ خان سنئر نائب صدر حلقہ دھیر کوٹ راجہ محمد نثار خان ٹھیکیدار شاہد عباسی سیکرٹری اطلاعات حلقہ دھیرکوٹ راجہ آصف اختیار عباسی و دیگر یوتھ ونگ کارکنان۔کی بڑی تعداد بھی قائد مسلم کانفرنس کے ھمراہ تھی۔قائد مسلم۔کانفرنس نے سوہاوہ شریف عرس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔نئے شامل ہونے والوں کو قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ہار پہنا کر خوش آمدید کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close