کوٹلی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کےانتخابی دفتر کاافتتاح کریں گے اور ہجیرہ اورسہنسہ کے قصبات میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جاری ہے، بلاول آج کوٹلی میں دفتر کا افتتاح کریں گے جس کے بعد ہجیرہ روانہ ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ بلاول کا ہجیرہ پہنچ کر کارکنان سے مختصر خطاب متوقع ہے۔بلاول بھٹو سابق اسپیکر غلام صادق مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس سہنسہ آئیں گے وہاں بھی کارکنان سے مختصر خطاب کریں گے۔جس کے بعد بلاول بھٹو واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، فریال تالپور
کراچی (پی این آئی) انچارج کشمیر افییرز پاکستان پیپلز پارٹی فریال تالپور نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں کشمیری عوام کی محرومیوں کا ازالہ اور کرپٹ عناصر کی کرپشن کا احتساب کرے گی۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اجنبی جماعت ہے ،لوٹوں کو سہارا لے کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ جیالے دھاندلی کی راہ میں دیوار بن جائیں۔ وہ زرداری ہاؤس کراچی میں پارٹی کے اعلی سطح وفد سے گفتگو کررہی تھیں۔ جس نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے ان سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین بخاری گروپ آف کمپنیز سردار رفیق خان,صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید_غنی، قاضی محمد بشیرایڈوکیٹ ممبر آرگنائزنگ کمیٹی سندھ سردار ذولفقار علی ممبر آرگنائزنگ کمیٹی سندھ چممبر C E C پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری مقبول ،فنانس سیکٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کراچی ڈویژن سردارعاطف قیوم شامل تھے. ملاقات میں سردار رفیق خان نے خصوصی طور پر ضلع سدھنوتی حلقہ پلندری میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار رئیس انقلابی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ محترمہ فریال تالپور نے کہا چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر میں الیکشن مہم کا افتتاح کردیا ہے وہ انتخابی کی قیادت کریں گے۔ اس وقت آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی پہلے نمبر ہے ،الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں