کشمیر کی تعمیر چاہتے ہیں تو بلاول بھٹو کا ساتھ دینا ہو گا، کوٹلی میں انتخابی جلسے سے چوہدری لطیف اکبر اور دیگر کا خطاب

کوٹلی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے پہلے بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپ نے کشمیر کو بچانا ہے تو بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ہو گا۔ اگر اپ کشمیر کی تعمیر و ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپ کو بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ہو گا،چوہدری محمد یسین نے کہا کہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے۔ بھٹو خاندان کے کشمیر پر بڑے احسانات ہیں۔ مسئلہ کشمیر جس عالمی سطح پر اجاگر ہوا تو وہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا۔عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں ہم ترقی کا پہیہ وہیں سے دوبارہ چلائیں گے جہاں 2016 میں رکا تھا۔ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف می کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ پچیس جولائی کو پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اصل میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے والی جماعت ہے اس کا ساتھ دیں ۔کشمیر کے لوگ پانچ سال ایک حکومت سے اور دو سال عمران کی حکومت دھوکا کھا چکے اب پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close