آزاد کشمیر کے لوگوں نے ساتھ دیا تو پاکستان کی سیاست کا بھی رخ تبدیل کر دیں گے، بلاول بھٹو کا کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب

کوٹلی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ دہلی اور اسلام آباد نہیں کشمیری عوام کریں گے۔ آزاد کشمیر کے لوگوں نے ساتھ دیا تو پاکستان کی سیاست کا بھی رخ تبدیل کر دیں گے اور جعلی تبدیلی والوں کو بھگائیں گے۔ ہم کشمیری عوام کے کہنے پر جبکہ کٹھ پتلی کسی اور کے کہنے پر کشمیر پالیسی بناتا ہے۔ یہ کھٹ پتلی وزیراعظم سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی یہاں حکومت میں آکر کوٹلی میں ائرپورٹ،100 بیڈ کا ہسپتال،جگر گردے اور دل کے الگ الگ ہسپتال بنائے گی۔ وہ ہفتہ کو آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کوٹلی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ جلسہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ،صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ،چوہدری محمد یاسین،سیکرٹری جنرل پی پی راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،شازیہ اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنا سیاسی سفر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لئے اگر ہزاروں سال بھی لڑنا پڑے تو لڑیں گے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئے ہے وہ کوٹلی کے لوگوں کا جذبہ دیکھیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ اسی طرح پیپلزپارٹی کا ساتھ دیتے رہیں تو ہم پاکستان کی سیاست کا بھی رخ تبدیل کر دیں گے۔ پیپلزپارٹی کی کشمیر پالیسی یہ ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں۔ یہ فیصلہ نہ دہلی کرے گا نہ اسلام آباد کرے گا۔ کشمیری فیصلہ کریں گے کہ جنگ کرنی ہے تو جنگ کریں گے اگر وہ فیصلہ کریں گے کہ امن کریں گے تو امن ہو گا ہم ان کا حکم مانیں گے ا نہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کشمیر کا سودہ نا منظور۔کٹھ پتلی نے آج تک کشمیر پالیسی نہیں بنائی۔ مودی نے جب کشمیر حملہ کیا تو کٹھ پتلی وزیر اعظم اسمبلی میں کھڑا ہو کر کہہ رہا تھا میں کیا کروں۔ ؟کہہ رہا کہ ہر جمعہ کو کھڑا ہوا کریں گے وہ وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ یہ کس قسم کا بزدل وزیراعظم ہے کسی کہنے پر پالیسی بناتا ہے۔ مخصوص سوچ رکھنے والے شہید بھٹو اور شہید محترمہ کو سیکیورٹی رسک قرار دیا جنہوں اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔کیا جب کٹھ پتلی کہتا کہ ایٹمی طاقت کی ضرورت نہیں تو یہ سیکورٹی رسک نہیں۔ ؟ اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی کے مظالم اور آزاد کشمیر کے لوگ مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری سے نجات چاہتے ہیں تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ پاکستان میں غربت، افلاس، مہنگائی، بے روزگاری عمران کا اصل چہرہ ہے۔ جیالے گھرگھر جاکر کٹھ پتلی کرےنقاب کریں نااہل اور نالائق سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپ کو پیپلزپارٹی کو سارے کشمیر جیتوانا پڑے گا تاکہ وہ مودی سرکار سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر سکے۔ اور کٹھ پتلی کو بھی جواب دے سکے۔ انہوں نے کہا ہم نے پہلے بھی فوجی اور سویلین ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا آئندہ بھی کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close