بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بلے نے چوکوں چھکوں کی بارش شروع کر دی، بڑی شخصیات کی شمولیت

میرپور ( پی این آئی) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بلے نے چوکوں چھکوں کی بارش شروع کر دی ۔سابق ایڈووکیٹ جنرل و چیف پراسیکیوٹراحتساب بیورو آزاد کشمیر ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ اپنے کنبہ قبیلہ سمیت آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کےصدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ڈاکٹر انصر ابدالی کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے باقاعدہ اعلان میرپور میں ایک بڑی تقریب کےموقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا اس موقع پرذیلدار آفتاب الہی مسلم لیگ ن چھوڑ کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیقیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ کےساتھ درجنوں سرکردہ شخصیات نے بھی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلانکر دیا۔تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ڈاکٹر انصر ابدالی ریاضنوید بٹ ایڈووکیٹ ر کرنل ابرار راجہ سکندر حیات ایڈووکیٹ حاجی ادریس زرگرذیلدار آفتاب الہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظمو پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کےتمام افراد کو بلا تخصیص انصاف ہیلتھ کارڈ جاری کیے جس سے کارڈ ہولڈر دسلاکھ تک مفت علاج کروا سکتا ہے صحت کارڈ وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر کیعوام کے لیے تاریخ ساز کارنامہ ہے اب آزاد کشمیر میں کوئی شخص پیسوں کیوجہ سے لاعلاج نہیں رہے گا یہ صحت کارڈ آزاد کشمیر میں بلا تفریق دئیےگئے ہیں پی ٹی آئی کشمیر ریاست کے اندر برسرِ اقتدار آ کر صحت کی سہولیاتمیں مزید بہتر لائے گی ہسپتالوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے۔پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں عوام کی والہانہ شرکت اوردیدنی جوش دیکھ کر مخالفین خوف وہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں آزاد کشمیربھر میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اسبار پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی وزیراعظم عمران خانکا ویژن آزاد کشمیر تیزی سے لوگوں کے دلوں میں اتر رہا ہے ریاست کے اندرحقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھنے کا وقت آ چکا ہے۔راجہ فاروق حیدر انتخاباتمیں مسلم لیگ ن کی شکست دیکھ کر دھاندلی کا رونا رو رہا ہے آزاد کشمیرمیں اس وقت راجہ فاروق حیدر وزیراعظم ہیں وہ الیکشن کے آخری دن تک ریاستکے وزیراعظم ہیں ساری ریاستی مشینری اور تمام تر وسائل ان کے پاس ہیں توپھر کوئی دھاندلی کیسے کر سکتا ہے دھاندلی کا رونا صرف ڈرامہ ہے حقیقت یہہے کہ راجہ فاروق حیدر کو اپنی حکومت کی کارکردگی اور نااہلی کا ادراک ہےوہ جانتے ہیں کہ عوام اس بار ووٹ کی پرچی سے مسلم لیگ ن سے انتقام لیںگیراجہ فاروق حیدر کے دور حکومت میں میرپور میں تعمیر و ترقی میرپوردشمنی کی بھینٹ چڑھ گئی ہم برسر اقتدار آنے کے میرپور میں تعمیر و ترقیکے نئے باب کا آغاز کریں گے میرپور سمیت پورے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی تعصبات کے خول سے نکل کر کی جائی گی ہمارے دور میں تعمیر و ترقی کےثمرات و اثرات برائے راست عوام تک پہنچیں گے۔ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ اوران کے دیگر ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں ان کیشمولیت سے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ کھوئی رٹہ ایل اے تھری میرپورسمیت پورے میرپور ڈویژن میں تقویت ملے گی ذیلدار آفتاب الہی اور ان کےساتھ شامل ہونے کو بھی پی ٹی آئی کشمیر میں خوش آمدید کہتا ہوں پی ٹی آئیکی ہوا چل پڑی ہے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو رہے ہیں پیٹی آئی کشمیر کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close