آپ نے جس طرح میرا استقبال کیا ہے میں ساری زندگی اس خلوص اور پیار کو بھول پاوں گا، بلاول بھٹو نے کشمیریوں کا شکریہ ادا کر دیا

ڈڈیال، چکسواری (پی این آئی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کشمیریوں کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا ہوں، موجودہ حکومت کا کشمیریوں کے ساتھ رویہ افسوسناک ہے، کشمیری عوام مشکلات سے نجات حاصل کرنے کیلئے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، پیپلز پارٹی اور کشمیری مل کر نریندرا مودی اور عمران خان دونوں کو بھگائیں گے۔ ڈڈیال چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ڈڈیال آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا جیالوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص بلاول بھٹو زرداری 3 بجے دھان گلی کے مقام پر پہنچے جہاں ان کو قافلے کی شکل میں قصر یونس میرج ہال لایا گیا جگہ جگہ پر تپاک استقبال خورپیراں سورکھی رٹہ بن سپیلاں کے مقام پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری قمرالزمان کائرہ صدر پی پی چوہدری لطیف اکبر اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین سابق وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ نے پی پی کے عہدیداران کارکنان اور جیالوں سے خطاب کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے آج عوام مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں ہمارے دل آپ کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں آج ڈڈیال سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں آزادکشمیر کی عوام اس بار پی پی کو کامیاب کروائیں ڈڈیال سے افسر شاہد کو کامیاب کروائیں پی پی نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اہلیان ڈڈیال آپ نے جس طرح میرا استقبال کیا ہے میں ساری زندگی اس خلوص اور پیار کو بھول پاوں گا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگوں پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اس لیے آزاد کشمیر کے الیکشن میں آپ پی پی کو ووٹ دے کر پی پی کو کامیاب کریں خطاب کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ کوٹلی کھوئی رٹہ کی طرف روانہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مشکل وقت میں کشمیری عوام بھرپور ساتھ دیا، اب تحریک انصاف حکومت میں کشمیریوں کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ میں کشمیر کی عوام کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا ہوں، موجودہ حکومت کا کشمیر سے متعلق رویہ دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے، کشمیری عوام کو ذوالفقار بھٹو نے حقوق دیئے تھے اور اب بھٹو کا نواسا کشمیریوں کو ان کے حق دلوائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مشکلات سے نجات کیلئے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا، پیپلز پارٹی حکومت کو بنائے گی تو کشمیریوں کے مسائل حل ہوں گے جبکہ ہم مودی اور عمران خان دونوں کو بھگائیں گے اور سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کریں گے۔آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوھدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا آمدہ الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے تقسیم کشمیر کی سازشیں جارہی ہیں جو ناکام بنانی ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی ہی تقسیم میں رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال کے مقام پر بلاول بھٹو کی آمد پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائیں گئے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے افسر شاہد کے حلقہ سے باقائدہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اب پیپلزپارٹی کو کامیاب بنا کر مسئلہ کشمیر کے خلاف سازشیں ناکام بنا دیں، انھوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ اپنی حکومت نہیں بلکہ اپنی سیٹ بچانے کے لئے اپنی تمام تر توجہ آزاد کشمیر کے الیکشن پر مرکوز کئے ہوئے ہے ، انھیں پتا ہے کہ اگر آزاد کشمیر سے پی ٹی آئی ہار جاتی ہے تو پھر ان کا اقتدار میں ایک منٹ رہنا بھی درست عمل نہ ہوگا ، کیونکہ پاکستان میں ضمنی الیکشز کے بعد تحریک انصاف حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے تاہم آزاد کشمیر کے الیکشن ہائی جیک کرکے خود کو تبدیلی سرکار ثابت کرنے والے نہ عوام کے حق میں بہتر ہیں نہ ہی ملک کے ، کیونکہ امریکہ کو اڈے نہ دینے والے امریکہ کے چھوٹے بھائی آئی ایم ایف کو ملکی اثاثے گروی رکھ چکے ہیں اسلئے اب ان کا اقتدار میں رہنا ملکی سلامتی کے لئے نہ صرف خطرہ بن چکا ہے بلکہ ان کے اقتدار کا خاتمہ ہی ہماری جدوجہد کا ثمر ہوگا ، کیونکہ پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اگر ایٹمی پروگرام اس وقت نہ شروع کرواتے آج نہ صرف پاکستان ایٹمی طاقت سے محروم ہوتا بلکہ دفاع لحاظ سے بہت کمزور ہو تا ، پاکستانی و کشمیری عوام جعلی حکمرانوں کا محاسبہ کرینگے اور ان کو انکے انجام تک پہنچانے میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے ۔بلاول بھٹو کا آج کشمیر کا دورہ تبدیلی سرکار کی نیندیں حرام کردے گا اور آج سے سلیکٹیڈ اپنے الٹے دنوں کی گنتی کرلیں، کیونکہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو نہ صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ 25 جولائی کے بعد آزاد کشمیر کے عوام بتا دیں گے کہ دو ٹکے کے کون لوگ ہیں اور سو ٹکے کے کون ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close