آج حکومت کے کشمیر کے ساتھ رویے اور پالیسی کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، کشمیر کے عوام کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا، بلاول بھٹو کی دبنگ تقریر

میرپور (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ا?زاد کشمیر میں انتخابی مہم کا ا?غاز کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ڈڈیال اور چکسواری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سرزمین اور عوام میں آکر خوشی ہوئی کیونکہ ہمارا کشمیر کے عوام کے ساتھ تین نسلوں کا رشتہ ہے،کشمیریوں نے شہید زوالفقار بھٹو اور شہید بی بی کا ساتھ دیا، صدر زرداری کے دور میں زرداری کا ساتھ دیا، ہر مشکل وقت میں کشمیری ہمارے ساتھ کھڑے رہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ آج حکومت کے کشمیر کے ساتھ رویے اور پالیسی کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بھائی ہو میرے بزرگ ہو اس لئے تکلیف ہوتی ہے، کشمیر کے عوام کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا، آپ نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہے، پیپلزپارٹی کا ساتھ پارٹی مفاد میں نہیں کشمیر کے عوام کے لئے دینا ہوگا۔ کشمیر کے عوام مودی کا مقابلہ کر رہے ہیں یہاں آپ عمران خان کی مہنگائی کا مقابلہ کر رہے ہو،بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کےنوجوانوں کو پیپلز پارٹی نے روزگار دیا ، میں آج آپ کے ساتھ اپنا تعلق مزید گہرا کرنے آیا ہوں ، آپ نے دن رات محنت کر کے گھر گھر پہنچ کر ہر کشمیری کو بتانا ہے کہ آپ کے مسئلے کا واحد حل پیپلزپارٹی ہے، ہم مودی اور عمران کو بھگائیں گے، آپ آزاد کشمیر سے پیپلزپارٹی کا وزیراعظم بنوائیں۔جلسے میں تقریر کے بعد بلاول بھٹو چکسواری پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔بلاول بھٹو نے چکسواری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صرف سیاسی رشتہ نہیں ہے ہمارا نسلوں کا رشتہ ہے، ہم نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام تھے وہ تاریخی تھے، اب نئی نسل کا سفر شروع ہو رہا ہ،آزاد کشمیر کے نوجوان نیا سفر شروع کر رہے ہیں۔ عمران خان کی مہنگائی کو بھگت رہے ہیں وہ اپنا اعلاج نہیں کر سکتے، وہ اس سلیکٹڈ کٹھ پتلی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، ایک زمانہ وہ تھا جب محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے اس ناکام ترین نا اہل ترین وزیراعظم سے حساب لینا ہے،عمران نے جو اس کشمیر کے ساتھ کیا اس کا بھی جواب دینا ہےآپ نے دنیا کو پیغام بھیجنا ہے ان قوتوں کو پیغام دینا ہےکہ یہ کٹھ پتلی کشمیر کا سودہ کر چکا ہے اور اب ملک کا سودہ کرنے جا رہے ہیں، یہاں سے وزیراعظم منتخب کرنے کے بعد پاکستان سے پیپلزپارٹی کا وزیراعظم منتخب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ وفاداریوں کی شان اور جرات کا نشان چوہدری مجید کا حلقہ ہے،چوہدری مجید اور چوہدری یاسین نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔جلسے سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر سمیت پارٹی ے دیگر سینئر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں بلاول بھٹو کی ریلی کا ا?غاز دھن گلی سے ہوگا، ریلی ڈڈیال، پلاک چکسواری سے ہوتے ہوئے راجدھانی پہنچی۔عوام کے بڑی تعداد نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا، پارٹی کارکنوں نے نعرے بازی کی، جئے بھٹو، بلاول تیرے جانثار بے شمار کے نعرے، نوجوانوں نے بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کو گھیر ے رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close