انتخابی عمل میں مسلم کانفرنس کے کارکنان نظم و نسق کی پابندی کریں ، سردار عتیق احمد خان

دھیرکوٹ مظفرآباد (پی این آئی) سردار عتیق احمد خان کی آبائی حلقہ دھیر کوٹ میں شاندار کامیابیاں، سینکڑوں افراد دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر ریاستی جماعت کے کارکن بن گئے، سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان، صدر جماعت مرزا محمد شفیق جرال کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، الیکشن میں حیران کن نتائج دینے کا عزم، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے اپنے آباء حلقہ دھیرکوٹ میں یونین کونسل رینگولی اور یونین کونسل رنگلہ میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔بڑی تعداد میں لوگ مسلم لیگ نواز اور پی پی پی اور جماعت اسلامی کا چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے۔نئے شامل ہونے والوں کو قائد مسلم کانفرنس نے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا۔ہنس چوکی اور رنگلہ کے مقام پر قائد مسلم کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے نوجوانوں میں شعوری جذبہ بیدا رہو چکا ہے جس قوم کے نوجوانوں میں شعوری جذبہ بیدار ہو جائے اس قوم کو کامیابی ضرور ملتی ہے مسلم کانفرنس کے کارکنان کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں انتہاء مشکل دور میں بھی آپ نے نظریات کو نہیں چھوڑا مجاہد اول کی تحریک کو نہیں چھوڑا اب مشکل دور ختم ہو چکا ہے۔مسلم کانفرنس کے کارکنان مجاہد اول کے سپاہی ہیں اور مجاہد اول کی زندگی اخلاقیات نظم و نسق کا نمونہ تھی مسلم کانفرنس کے کارکنان نظم و نسق کی پابندی کریں برداشت کرنا سیکھیں مسلم کانفرنس جنوبی ایشیا میں امن کی ضامن ہے ھم کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے ساتھ منسلک ہیں ھم ایک تحریک کے ساتھ منسلک ہیں۔کارکنان الیکشن کی تیاری جاری رکھیں آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے پولنگ اسٹشن وائز پہرہ دیں رزلٹ آنے تک جدوجہد جاری رکھیں۔یونین کونسل رنگلہ سے راجہ محمد سفیر خان راجہ محمد رزاق خان راجہ محمد شاہد راجہ محمد فاروق حاجی سرور حاجی مقصود خان راجہ محمد صابر راجہ محمد ظہور راجہ نور خان جبکہ یونین کونسل رینگولی سے راجہ محمد جاوید خان راجہ تیمور خان راجہ محمد اعجاز خان راجہ رضوان راجہ عدیل یآسر فضل راجہ بلال راجہ عمران شفیع نے اپنے اپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔قائد مسلم کانفرنس نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ن لیگ والے سمجھے تھے کہ اقتدار صرف ان کے پاس ہی رہے گا، اقتدار کسی ایک کے پاس نہیں رہتا، عوام جب اکتا جاتے ہیں تو وہ نااہل حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کر دیتے ہیں، کارکنوں کی محنت اور جماعت سے لگن دیدنی ہے، نئے شامل ہونیوالوں کے لئے دلوں کو کشادہ کر دیں اور انھیں ایسے ساتھ ملا کر چلائیں جیسے ایک گھر کے فرد ہوتے ہیں، کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ کی 10 سالہ دور میں تمام محرومیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا، اقتدار ہماری منزل نہیں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں جو ایک بڑی دولت ہے، اقتدار میں ہی سب نے اگر یہ کام کرنا ہوتا تو آج کے حکمران یوں مایوس اور ان کے وزیر جھنڈیوں سمیت دیگر پارٹیوں کا رخ نہ کر رہے ہوتے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close