بیرسٹر سلطان محمود آج ڈڈیال سے دوبارہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

اسلام آباد ( پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج 24 جون بروزبدھ کو ڈڈیال سے دوبارہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار صغیر چغتائی کی المناک حادثے میں وفات کی وجہ سے اپنی انتخابی سرگرمیاں ملتوی کر دیں تھیں۔ جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج 24 جون بروزبدھ کو ڈڈیال حلقہ ایل اے 1 سے دوبارہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے پروگرام کے مطابق وہ آج بروز بدھ 11:30 بجے دن ڈڈیال پہنچیں گے اور وہاں پر مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ اسی روز شام 5 بجے وہ چکسواری حلقہ ایل اے2 میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close