آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغتائی نماز جنازہ راولاکوٹ ادا کردی گئی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

راولاکوٹ (پی این آئی) پی ٹی آئی آزادجموں کشمیر کے ٹکٹ ہولڈر اور ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی مرحوم کی نماز جنازہ راولاکوٹ ادا کردی گئی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور سیاسی، سماجی لوگوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرصغیر چغتائی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی آزادجموں کشمیر کے ٹکٹ ہولڈراور ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صغیر چغتائی ایک شریف النفس اور وضعدار انسان تھے۔ انکے اس جہان فانی سے کوچ کر جانے سے آزاد کشمیرکی سیاست میں ایک ایسا خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔اس موقع پر انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سردار صغیر چغتائی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ امین۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close