فریال تالپور سےپی پی پی ضلع چکوال اور تلہ گنگ کے تنظیمی عہدیداروں کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سےپی پی پی ضلع چکوال اور تلہ گنگ کے تنظیمی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں ایل اے۔ 34 جموں -1 کے الیکشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پی پی پی کے نامزد امیدوار کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے امیدوار حلقہ ایل اے ۔39 چوہدری فخر الزمان گل پیڑہ کو ٹکٹ دینے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں راجہ ظہیر صدر پی پی پی جھنگ، ملک ہاشم جنرل سیکرٹری ر،اجہ ںشاہجہان نائب صدر پنڈی ڈویژن، ملک وحید سیکرٹری انفارمیشن ،نعیم عاطف قریشی ایڈووکیٹ،غلام جیلانی ، غلام چوہدری حاجی نشر حسین شامل تھے۔اس موقع پر سردار محمد یعقوب خان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اورسابق سینئرمشیر حکومت چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close