کوہالہ/دھیرکوٹ (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان کا آبائی حلقہ انتخاب کا دورہ، جگہ جگہ شاندار استقبال، کانفرنسی کارکنوں نے میلہ لوٹ لیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور، کوہالہ سے دھیر کوٹ تک کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان، جئے مرشد،جئے سکندر، جئے عتیق کے نعروں سے گھونج اٹھی‘ عوام کا جم غفیر امڈ آیا،کوہالہ سے دھیر کوٹ کا ایک گھنٹے کا سفر 5 گھنٹوں میں طے ہوا‘ مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے، راستے میں مختلف مقامات پر الیکشن دفتر کا افتتاح بھی کیا گیاسینکڑوں افراد دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔قائد مسلم کانفرنس کو ایک ریلی کی شکل میں دھیرکوٹ تک لایا گیا۔قائد مسلم کانفرنس نے کوہالہ چمن کوٹ چمیاٹی کے مقام پر الیکشن آفسسز کا افتتاح کیا، بعد ازاں ہفتے کے روز قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے حلقہ ایل اے 14 دھیر کوٹ باغ ایک سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد مختلف مقامات پر استقبالیہ ریلی اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی خدمات کا پوری دنیا میں اعتراف کیا جا رہا ہے وزیراعظم پاکستان نے بھی مسلم کانفرنس کی خدمات کا اعتراف کیا ہے کچھ طبقات مسلم کانفرنس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر میں قائم ہے وہ پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے مسلم کانفرنس کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی مسلم کانفرنس مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہے مسلح افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے اور ہندوستانی فوج کشمیریوں کی قاتل ہے پاکستان کی حامی قوتیں مسلم کانفرنس کو مضبوط و منظم دیکھنا چاہتی ہیں انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور پولنگ اسٹیشن کی سطح پر انتخابات کی تیاری کریں مسلم کانفرنس انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور حکومت سازی میں بنیادی کردار ادا کریگی۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مثالی تاریخ موجود ہے، ہمارے قائدین نے ہمیشہ مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مسلم کانفرنس کے لئے مشکلات بڑھانے والے خود مشکلات سے دوچار ہو چکے، مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا عہد کررکھا ہے، الیکشن میں بھرپور کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرے گی،کارکنوں نے ہمیشہ مضبوط چٹان کی طرح ساتھ دیا، کوہالہ سے دھیر کوٹ تک ریلی میں شرکت کرنے والے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے شدید گرمی کے باوجود ریلی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، کانفرنسی کارکن جماعت کی طاقت اور ہمارا فخر ہیں ان پونچھ ڈویژن کے صدر میجر ر نصراللہ خان صدر حلقہ دھیرکوٹ انقلاب عباسی سنئر نائب صدر راجہ محمد نثار خان سیکرٹری جنرل راجہ محمد منیر خان یوتھ ونگ دھیرکوٹ کے صدر راجہ بابر معظم سیکرٹری جنرل راجہ تبارک علی خان ملک امان شوکت افضل سردار عرفان عباسی ادریس کاظم راجہ یسین۔لقمان و دیگرسینئر کارکنان و یوتھ ونگ بھی قائد کے ہمراہ تھے نے بھی افتتاحی تقریبات سے خطاب کیا،ہفتہ کے روز سردار عتیق احمد خان نے مجاہد اول کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس کے بعد دھیر کوٹ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا، بعد ازاں یوسی مکھیالہ غازی آباد کے مقام پر الیکشن آفس کا افتتاح کیا، سردار عتیق احمد خان آج بروز اتوار دن گیارہ بجے مرکزی الیکشن آفس یوسی ملوٹ جہالہ کے مقام پر افتتاح کرینگے، 12 بجے یوسی چوڑ ارجہ کے مقام پر افتتاح کرینگے، 2 بجے منگ بجری الیکشن آفس کے افتتاح کرنے کے بعد خواتین کنونشن میں شرکت کرکے خطاب کرینگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں