مسلم لائرز فورم کے صدر و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے

میرپور (پی این آئی) مسلم لائرز فورم ضلع کے صدر و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر لودھی برادران کے ہمراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مسلم لیگ ن پر بڑا وار۔شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کا شمار میرپور میں مسلم لیگ ن کے انتہائی متحرک ترین رہنماؤں میں کیا جاتا تھا شجاع حیدر لودھی کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کی خبر مسلم لیگ ن پر بجلی بن کر گر پڑی پی ٹی آئی کشمیر ایل اے تھری میرپور کے کارکنان میں جوش و خروش بڑھ گیا۔شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی میٹنگ میں کیا انتخابی میٹنگ جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی منصور لودھی ایڈووکیٹ کے مخصوص انداز میں نعروں نے ماحول گرما دیا۔انتخابی میٹنگ سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق چیئرمین بلدیہ میرپور چوہدری خالد شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ منصور حیدر لودھی ایڈووکیٹ حاجی افتخار قاضی ارشد حسین اعتراز لودھی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر پر شکست کا خوف طاری ہے جو خود 2016ء میں بیساکھیوں پر چڑ ھ کے اقتدار میں آئے تھے ان کے منہ سے بیساکھیوں والی بات زیب نہیں دیتی آزاد کشمیر کی عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے عاجز آ چکی ہے 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی سے عوام راجہ فاروق حیدر کی کرپٹ حکومت سے انتقام لیں گے راجہ فاروق حیدر مگرمچھ کے آنسو رو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتا عوام آزاد کشمیر کی نااہل نالائق اور کرپٹ حکومت کے کرتوتوں سے خوب واقف ہے۔پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں آزاد کشمیر کے اندر عملی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کا ویژن عام لوگوں کی حالت زار بہتر کر کے انہیں معاشرے میں باوقار و بااختیار بنانا ہے برسرِ اقتدار آ کر ریاست کے اندر اس ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ لودھی برادران اور ان کے ساتھ پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو پارٹی میں صمیم قلب سے خوش آمدید کہتا ہوں شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کی شمولیت سے ایل اے تھری میرپور میں پی ٹی آئی کشمیر کو زبردست تقویت ملی ہے پورے شہر میں ان کا وسیع حلقہ احباب ہے شجاع حیدر لودھی اور ان کے دیگر ساتھی الیکشن میں میری کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے میرپور شہر میں تعمیر و ترقی کے لیے شجاع حیدر لودھی کے ساتھ مل کر کام کریں گے آج پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام دوستوں کو اس بات کی یقین دھانی کرواتا ہوں کہ آپ جو توقعات لے کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوئے ہیں آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔گزشتہ 20 سالوں میں برسرِ اقتدار آنے والی حکومتوں کی عدم دلچسپی اور میرپور دشمنی کی وجہ سے میرپور کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے سب سے بڑا مسئلہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی ملازمتوں کا ہے میرٹ کی مسلسل پامالیوں اور دیگر اضلاع سے میرپور میں بھرتیوں کی وجہ سے میرپور میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہم برسر اقتدار آنے کے بعد میرپور میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی طرف فوری توجہ دیں گے باہر سے تقرریاں بند کر کے میرپور کے اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ایم ڈی اے بلدیہ تعلیمی بورڈ مسٹ یونیورسٹی میں تقرریوں کے سلسلے میں قانون و ضابطہ کو فالو کیا جائے گا میرٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ملازمتوں کے علاوہ سوئی گیس سمیت تمام حل طلب مسائل حل کریں گے اس موقع پرشجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب جینا مرنا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ ہے ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی مہم ڈور ٹو ڈور چلائیں گے بعد ازاں سونامی کی لہریں سیکٹر ایف ٹو میں شامل پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایف ٹو میرپور میں جلسہ نما انتخابی میٹنگ پی ٹی آئی کشمیر ایف ٹو کے زیر اہتمام ریسٹ ہاؤس میں بڑا پاور شو۔جلسہ کے موقع پر ایف ٹو کی اہم شخصیات اصغر چوہان بشیر کسانہ چوہدری قیوم ڈاکٹر بشارت نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔جلسہ نما انتخابی میٹنگ میں سیکٹر ایف ٹو کی یوتھ ونگ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی انتخابی میٹنگ سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری شجاع مجاہد چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ چوہدری معروف ایڈووکیٹ چوہدری سکندر اسامہ رزاق قیوم قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیکٹر ایف 3 میں متعدد وکٹیں حاصل کر کے سیکٹر ایف 3 میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی حاجی عبدل خان صاحب۔۔راجہ اللّہ دتا۔۔راجہ رضوان۔۔عمران چوہدری راجہ یاسر نے کنبہ قبیلہ سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سٹاف کالونی کے ہر دلعزیز نوجوان ثمر ریاض سہلریا کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثمر ریاض سہلریا کی وفات پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں ثمر ریاض سہلریا میرا جانثار ساتھی تھا اس کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا ثمر ریاض سہلریا کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی اللہ تعالیٰ ثمر ریاض سہلریا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے میں ان کی فیملی کے ساتھ گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتا ہوں اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close