آزاد کشمیر الیکشن 21 ایل اے 33 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ امتیاز ظفر الیکشن سے دستبردار

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپپلزپارٹی آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 33 سے نامزد امیدوار صاحبزادہ امتیاز ظفر نے پارٹی قیادت سے انھیں جاری شدہ ٹکٹ پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی ہے – اپنی درخواست میں صاحبزادہ امتیاز ظفر نے کہا کہ ان کے والد مرحوم اسحاق ظفر کی پارٹی اور پارٹی قیادت کیساتھ غیر متزلزل وابستگی رہی ہے اور وہ زندگی کی آخری سانس تک پارٹی سے جڑے رہے۔ میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور اور پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر مجھے ایل اے 33 سے ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں از خود انتخاب سے علیحدہ ھو رھا ھوں۔ پارٹی قیادت چیرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور انچارج سیاسی امور اور صدر پی پی پی چوھدری لطیف اکبر جو بھی فیصلہ کریں گے ۔ مجھے منظور ہوگا۔ جس بھی کارکن جو حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا۔ اس کی مکمل حمایت اور انتخابی مہم چلاوں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں