اسلام آباد (پی این آئی) بی ایم ٹی کے زیر اہتمام پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد گلبرگ میں بیرسٹر سلطان میڈیا سیل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے جبکہ تقریب کی صدارت بی ایم ٹی کے ہیڈ نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ نے کی کنونشن میں مظفرآباد ڈویژن پونچھ ڈویژن میرپور ڈویژن کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بی ایم ٹی ممبران کو ان کے بی ایم ٹی کارڈ جاری کیے کنونشن سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہیڈ آف بیرسٹر سلطان میڈیا سیل نصیر احمد چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آنے کے بعد آزاد کشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سب سے اہم چیز میرٹ کی بحالی ہے ہم میرٹ کو بحال کر کے اقربا پروری اور خلاف ضابطہ تقرریوں کا سلسلہ بند کریں گے سرکاری ملازمتوں کو قانون و ضابطہ کے مطابق تشہیر کر کے ان کے حصول کے طریقہ کار کو شفاف اور منصفانہ بنائیں گے تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں میرٹ پر مل سکیں۔وفاقی حکومت کے حساس پروگرام کے ثمرات آزاد کشمیر کی عوام تک بھی پہنچ رہے ہیں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے دئیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان اپنا کاروبار کر کے خود کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں ہم حکومت میں آنے کے بعدمظفرآباد سے میرپور موٹر وے بنا کر مظفرآباد اور میرپور کا سفری فاضلہ کم کریں گے۔ اوورسیز کشمیری کمیونٹی کا آزاد کشمیر کے الیکشن میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میری اوورسیز کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ پہلی فرصت میں واپس آ کر انتخابی مہم میں برائے راست حصہ لیں مجھے امید ہے کہ اوورسیز کمیونٹی تحریک انصاف کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی کرونا وائرس کی صورتحال میں اوورسیز کے لیے سفری مشکلات ہیں مگر اس کے باوجود آپ لوگ ہر ممکن کوشش کریں کہ آپ 30 جون سے پہلے پہلے پاکستان واپس آئیں اور انتخابی مہم میں حصہ لیں کامیاب کنونشن کے انعقاد پر بی ایم ٹی کے ہیڈ نصیر احمد اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بی ایم ٹی اس وقت آزاد کشمیر میں انتہائی موثر اور فعال نیٹ ورک بن چکا ہے بی ایم ٹی کی خبر لمحوں میں پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے اب انتخابی مہم آخری راؤنڈ میں داخل ہو چکی ہے 25 جولائی تک بی ایم ٹی کے ممبران نے وشل میڈیا پر فرنٹ لائن پر آ کر کام کرنا ہے۔دور حاضر میں سوشل میڈیا نے حیرت انگیز ترقی کی ہے موجودہ دور میں سوشل میڈیا پیغام رسانی کا سب سے اہم اور موثر ترین پلث فارم ہے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سوشل میڈیا کے ورکرز بڑا جاندار کردار ادا کر رہے ہیں اس میں بی ایم ٹی کا حصہ بھی اہم ہے۔آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم سوشل میڈیا کا کردار بڑا اہم ہو گا بی ایم ٹی کے ممبران ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے انتخابی مہم کے سلسلے میں میری بی ایم ٹی کے ممبران کو اہدیت ہے کہ وہ اپنا بھرپور رول ادا کریں۔پاکستان میں سال 2018 میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کر کے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا سوشل میڈیا نے عمران خان کے ویژن کو عوام تک پہنچانے میں تاریخی رول ادا کر کے عمران خان کا ویژن مقبول عام بنا دیا ہیڈ آف بی ایم ٹی نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایم ٹی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹیم ہے جس کے ممبران کی تعداد 150 کے قریب ہے بی ایم ٹی سوشل میڈیا کی فرنٹ لائن ٹیم ہے جو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاسی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے چھ ماہ کے دوران یہ بی ایم ٹی کا دوسرا مرکزی کنونشن ہے آج کے کنونشن میں تمام ممبران کو کارڈ جاری کر دئیے ہیں اب بی ایم ٹی کے ممبران پہلے سے زیادہ متحرک انداز میں کام کریں انتخابی مہم کے دوران بی ایم ٹی ممبران نے پہلے سے دس گنا زیادہ کام کرنا ہے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے بی ایم ٹی ممبران کو کارڈ بھی جاری کیے، اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے میڈیا ایڈوائزر سید کمال حیدر شاہ کو بی ایم ٹی کی لائف ٹائم ممبرشپ بھی دی گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں