پاکستان پیپلز پار ٹی کی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے چوہدری لطیف اکبر کو پارٹی ٹکٹ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پار ٹی کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے ازاد کشمیر کے عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی ،جمعرات کو زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کے آمدہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اور زوردار انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے چوہدری لطیف کو مرکزی پارٹی کی طرف سے بھرپور مدد اور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کی انتخابی مہم کی قیادت خود چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے اور ضلعوں اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے دورے کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے چوہدری لطیف اکبر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے سنئیر رہنماؤں کی مشاورت اور مکمل اتفاق و اتحاد سے آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں پارٹی کے نامزد امید واروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔ انہوں نے جیالوں ے نام پیغام میں کہا کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں تمام جیالے پارٹی ٹکٹ ہولڈروں کی بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلائیں۔ ہم یہ انتخابات گلگت بلتستان کی طرح چوری نہیں ہونے دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close