آزاد کشمیر الیکشن 21 بلاول بھٹو نے مزید6 امیدواروں کی منظوری دے دی

اسلام اباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینے والے مزید چھ درخواست گذار امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، مزید پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں آزاد جموں کشمیر ایل اے 04 کھڑی شریف سے ریاست تبسم، ایل اے 06 سماہنی سے ادریس چوہدری، ایل اے 22 پاچھیوٹ، تھوراڑ سے سید دلاور بخاری ، ایل اے 34 جموں 01 سے سردار زاہد، ایل اے 38 جموں 05 سے اشرف چغتائی اور ایل اے 41 ویلی 02 سے شبیر عباس میر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے لئے اب تک تین نئے امیدواروں سمیت اب تک 45 میں سے 43 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے چکے ہیں جبکہ بقیہ دو حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close