بیرسٹر سلطان محمود نے میرپور ڈویژن میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

سہنسہ،ڈڈیال (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور ڈویژن میں مختلف حلقوں کا طوفانی دورہ کرکے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آجآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سہسنہ میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اخلاق کی انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق حیدر کس منہ سے دھاندلی کا واویلا کر رہے ہیں جبکہ وہ ابھی تک خود وزیر اعظم ہیں۔ اقتدار میں آ کر کڑا احتساب کریں گے۔ ان ڈاکوؤں چوروں لیٹروں سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریں گے عوام کی محرمیوں کا ازالہ کریں گے۔ قانون انصاف اور میرٹ کی بالادستی ہو گی۔ گڈ گورنرس پہلی ترجیح ہو گی۔ عوام نے بد عمالیوں، بد عنوانیوں، بے ضابطگیوں کی وجہ سے فاروق حیدر کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے۔ آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قد کاٹھ رکھنے والی شخصیات ہمارے قافلے میں شامل ہو رہی ہیں۔ان خیالات کا ااظہار انھوں نے آج یہاں سہنسہ میں سہمنڈی کے مقام پر چوہدری اخلاق کی انتخابی مہم کے ایک بہت بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفا المجید ایڈوکیٹ، چوہدری نذیر ایڈوکیٹ ن لیگ اور پی پی چھوڑ کر کھلاڑی بن گئے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آتے ہی تین ماہ کے اندر بلدیاتی الیکشن کروائے گی۔مظفر آباد ساڑھے تین عرب روپے کا آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال بنانے کی عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والی مین سڑکیں موٹر وے بنائی جائیں گی۔ جس کی وزیر اعظم پاکستان نے یقین دہانی کروا دی ہے۔ جب میں اقتدار میں تھا تو نواز شریف نے ترقیاتی بجٹ ہاف کر دیا تھا اور آج عمران خان نے فاروق حیدر خان کو دگنا بجٹ دیا مگر اس نا اہل حکومت نے کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہ کیا۔ حلقہ سہنسہ سرساوہ میں تما م برادریوں کا گلدستہ دیکھ کر اور عوام کا جم خمیر دیکھ کر یہ سیٹ پی ٹی آئی کی کنفرم ہو چکی ہے۔ عوام درست فیصلہ کریں۔ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ آزاد خطے کی ترقی خوشخالی اور بے روزگاری و نا انصافی کے خاتمے کی ضمانت میں دیتا ہوں۔ اس موقع پرجلسہ عام کی صدارت راجہ وفا المجید ایڈوکیٹ نے کی۔ اجتماع سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اخلاق،سابق وزیر برقیات ڈاکٹر محمود ریاض، پی ٹی آئی ساؤتھ زون کے صدر چوہدری حکمداد، سابق امیدوار اسمبلی سردار عبدالرزاق خان ایڈوکیٹ، چوہدری نور حسین ایڈوکیٹ، سابق امیدوار عبدالغفور جاوید ایڈوکیٹ، سردار ساجد نواز ایڈوکیٹ، شاہد اجمل ایڈوکیٹ، راجہ طارق خان کٹھاڑوی،سابق امیدوار اسمبلی لالہ قدر زمان، چئیرمین خادم حسین، جنرل سیکرٹری حسن شاہ، سابق امیدوار یونس ورق، چوہدری محفوظ، گلریز ایڈوکیٹ، ابرار شاہ، سردار خالد محمود عابدی، چوہدری شبیر گجر، مہتاب جلال کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے بھی دل جیت لیے۔ کشمیریوں کا وکیل اور سفیر ہونے کا حق بھی ادا کر دیا۔ وزیر اعظم پاکستان نے پوری دنیا میں یورپی ممالک و اقوام متحدہ کے علاوہ سفارتی و ابلاغی محاذوں پر بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب بھی کر دیا اور مسلہ کشمیر کو عالمی توجہ کا مرکز بھی بنا دیا۔ عالمی دنیا کو آج مسلہ کشمیر میں جو دلچسپی پیدا ہوئی اور کشمیریوں سے ہمدردی کا کریڈیٹ وزیر اعظم پاکستان کو ہی جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کے لیے کشمیریوں کے حق خوداریت سے مشروت کر دیا ہے۔ عمران خا ن کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ میں کشمیر کے بارے میں ہمار ا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔ عمران خان نے ایٹمی جنگ روکنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر لے گئے ہیں۔ ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفا المجید ایڈوکیٹ اور چوہدری نذیر ایڈوکیٹ ان کے ساتھیوں کمبوں قبیلوں سمیت پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کہتا ہوں۔ ساتھ چلنے والوں کو چھتری کی طرح سایہ مہیا کروں گا۔ ان کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دو ں گا۔ اس موقع پر وفاالمجید کی قیادت میں کرامت حسین قریشی، آمین قریشی، ذوالفقا ر قریشی، نصیر قریشی، وسیم قریشی، رمیض قریشی، ثاقب قریشی، خرم قریشی، ریحان قریشی، ممتاز احمد قریشی، اسرار احمد قریشی، عمادالاسلام قریشی، طاہر ممتاز قریشی، عمیر قریشی،وقار قریشی، محمد انوار الحق، سردار بشیر کالونی، ملک مظہر کالونی، سردار محمد شکیل، کامران، محمد اخلاق کالونی، محمد رفیق ولد خوشی محمد درونہ، چوہدری عبدالوحید، چوہدری محمد نوید، سردار منیر اینڈ برادرز، سردار ابرار اینڈ برادرز، سردار ارباب کالونی، مستری اقبال کالونی، چوہدری امجد پلانڈی، حاجی فضل حسین، سردار محمد سلیم کالونی نے ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈڈیال میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اظہر صادق کی انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آکر کرپٹ حکومت کا پاکستان طرز پر احتساب کریں گے عمران خان ترقی پزیر کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں 25جولائی کو آزاد کشمیر مین پی ٹی آئی 2تہائی اکثریت سے حکومت بنا ئے گی پورے آزاد کشمیر سے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اقتدار میں آکر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھاری مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھاؤں گا عمران خان نے حقیقی معنوں میں خود کو کشمیریوں کا سفیرثابت کیا ہے صحت کارڈ عمران خان کی طرف سے بہترین تحفہ ہے میرپور میں ایئرپورٹ بنائیں گے ضلع بھر میں سوئی گیس پائپ لائن پچھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انکر ڈڈیال کے مقام پر ملک مظہر حسین کی طرف سے منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار چوہدری اظہر صادق، غلام رسول عوامی، ملک مظہر حسین، ممبر چوہدری شریف، ممتاز حسین چوہدری ایڈووکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع میرپور عدنان بہزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر جسٹس ر سید مظہر کلیم شاہ، سید لال حسین شاہ، پی ٹی آئی پورٹس اینڈ کلچر ونگ ضلع میرپور کے صدر پہلوان راسب حسین، چوہدری ارشد محمود، چوہدری اللہ دتہ، چیئرمین چوہدری اکبر، چیئرمین چوہدری عارف، چیئرمین سرور مغل، نمبردار چوہدری محمد شریف، چیئرمین چوہدری الطاف، چوہدری محمد تاج چیف،ندیم کیانی ایڈووکیٹ، شفیق رٹوی ایڈووکیٹ، چوہدری مسعود بھلوت، چوہدری ملازم حسین، خواجہ محمد عارف، تحصیل صدر پی ٹی چوہدری محمد یاسین، حاجی چوہدری مہربان،چوہدری قدیر رمضان اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پرسیاسی و سماجی شخصیت ملک مظہر حسین، سابق صدر بار ممتاز قانون دان ممتاز حسین چوہدری ایڈووکیٹ، ملک صدیق، ملک مختار سمیت ملک اظہر، ملک منور، ملک شہریار، ملک بلال، ملک عدیل، ملک مقصود، ملک وحید، ملک سعید، ملک جمیل، چوہدری شعبان، ملک طالب، ملک خالد، ملک جاوید، ملک شوال، ملک ذولفقار، ملک عبداللہ، ملک گل زمان، ملک سمندر یوکے، ملک ساجد یوکے، ملک سجاد یوکے، ملک نثار، ملک شوکت، منشی قربان گجر اور دیگر نے دیگر سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کیا کہ آزاد کشمیر میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے عمران خان کے ویژن اور سوچ کے مطابق کرپشن اور غربت کے خاتمہ کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر نے میرپور دشمنی میں میرپور میں کوئی منصوبہ نہیں دیا رٹھوعہ ہریام برج حکومتی ناہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے اوور سیز کشمیری پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں منگلا ڈیم ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں پر بنا ہے منگلا ڈیم کے پانی سے پورا پنجاب سرسبز ہو رہا ہے میں نے میرپور میں ایئرپورٹ بنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بات کی ہے مجھے امید ہے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت میں ایئرپورٹ بنے گا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں میرپور میں سوئی گیس کی لائن لائی تھی 20سال پہلے میں نے جہاں کام چھوڑا تھا اب بھی وہی رکا ہوا ہے پی ٹی آئی کی حکومت میں میرپور سمیت سوئی گیس کی لائن پورے کشمیر تک پھیلائیں گے عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ آزاد کشیر میں تعمیر وترقی ہو وزیر اعظم پاکستان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو دوگناہ بجٹ دیا اور جب میں وزیر اعظم تھا تب نواز شریف نے میرا بجٹ آدھا کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے میری درخواست پر آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ دیے اس پر پوری کشمیری قوم انکی شکر گزار ہے سندھ اور پنجاب میں اس وقت تک صرف مخصوص غریب لوگوں کو صحت کارڈ دیے گئے جبکہ آزاد کشمیر کے ہر شہری کو دیے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں