پاکستان تحریک انصاف چکسواری کا بڑا پاور شو، پیپلز پارٹی کی اہم اور بڑی وکٹیں گرا دیں

چکسواری (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری کا بڑا پاور شو، سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری چوہدری ظفر انور نے پیپلز پارٹی کی اہم اور بڑی وکٹیں گرا دیں۔
سابق پولیٹیکل ایڈوائزر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد فاروق زرگر، حاجی محمود، چوہدری قربان، چوہدری مہربان، چوہدری رفتاج، چوہدری رخسار، چوہدری عباس، چوہدری الیاس، چوہدری شہزاد، ماسٹر ریاض، ٹھیکدار محمود، چوہدری عتیق، ماسٹر اشرف، چوہدری سلطان اور چیرمین نجیب اپنے کنبے قبیلے سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ شمولیتی پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور نئے شامل ہونے والوں کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مالا پہنائی، پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔ اس موقع بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں حلقہ نمبر دو کی سیٹ آپ جیت چکے ہیں، جس جوش و جزبے کے ساتھ آپ لوگوں نے آج والہانہ استقبال اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہے میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مجھے اب ایسا لگتا ہے کہ چوہدری ظفر انور کو آپ اسمبلی پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حلقہ کے اندر جو مافیا بیٹھا ہوا ہے ان کا احتساب بہت ضروری ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ لوگ 25 جولائی کو باہر نکلے گے بلے پر مہر لگا کر چوہدری ظفر انور کو کامیاب کر کے مظفر آباد اسمبلی میں پہنچائیں گے۔ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری چوہدری ظفر انور نے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ پنڈال آمد پر ہر فرد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ جس طرح ہماری شارٹ کال پر باہر نکلے ہیں میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح آج آپ باہر نکلیں ہیں اسی طرح 25 جولائی کو باہر نکلیں، پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ہم آپ لوگوں کے حقوق آپ کو دلوائیں گے اور آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کریں گے۔ چوہدری محمد فاروق زرگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے پیپلز پارٹی کا خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی کا جھنڈا بلند کر لیا ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ظفر انور کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے قافلے میں شامل ہو کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا، چوہدری مجید اور اس کے بیٹے کی کارستانیوں کی وجہ سے لوگ پیپلز پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ظفر انور پڑھے لکھے باشعور اور سیاسی بصیرت رکھنے والے انسان ہیں میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں وہ ان کا ساتھ دیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں میں یقین سے کہتا ہوں یہ لوگ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ شمولیتی پروگرام سے چوہدری مشتاق، الحاج غلام رسول عوامی، چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ، ابرار نیاز ایڈووکیٹ، راجہ امجد حمید، چوہدری محمود اور ساجد خادم نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر ظفر اقبال نے سرانجام دیے جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت عمر رشید کو حاصل ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close