اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مسز فریال تالپور نے کہا ہے کہ آزاد جموںوکشمیر میں پیپلزپارٹی تاریخی فتح حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کے جیالے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانثار کارکن جوش و خروش سے انتخابی مہم شروع کریں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بہت جلد آزاد جموں وکشمیر کا دورہ کریں ار انتخابی مہم کی خود قیادت کریں گے۔ اتوار کے روز زرداری ہاؤس میں LA-34جموں1 سردار زاہد اقبال ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس موقع پر اشتیاق احمد بخاری نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سردار زاہد اقبال ایڈووکیٹ اور اشتیاق احمد بخاری سمیت 40 کارکنوں کے وفد نے مسز فریال تالپور سے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والے میں سردار ظفر اقبال، راجہ سعد محمود بھٹی، ملک محمد سلیم، حاجی محمد ایوب، چوہدری محمد رفیق، عبدالمجید بھٹی ، سردار یحیٰ خان،چوہدری افضل جٹ، سردار اشتیاق، چوہدری خان محمد، چوہدری محمد سخی، چوہدری ممتاز، سردار فاروق، چوہدری سلیم جٹ، چوہدری راحیل جٹ، سردار محمد عظیم خان، رانا محمد شفیق، محمودالحسن، چوہدری پرویز، سردار ابرار، ظہیر عباس، ندیم اختر، چوہدری حمید، محمد مختار، ظہیر عباس، وحید انقلابی، فخر زماں گلپارا، آصف مترا، اظہر گیلانی، جاوید بہدانوی، چوہدری اشرف شاہد، شاہین ڈٓر، شوکت علی میر ، صاحبزادہ ذوالفقار علی ، وقار احمد اور نثار احمد شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری فیصل ممتاز راٹھو اور سردار ایوب بھی موجود تھے۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے مسز فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واحد سیاسی رہنما ہیں جو کشمیریوں کے مطالبے رائے شماری کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شہید ذوالفقارعلی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے کشمیریوں کو مایوس نہیں کیا اس طرح چیئرمین بلاول بھٹو بھی کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ مسز فریال تالپور نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مودی کے بارے میں موقف حقیقت پسندانہ تھا، جو لوگ مودی کو اقتدار میں لانے کے لئے دعائیں مانگ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ مودی اقتدار میں آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا ان کو اپنے بیانیے پر قوم سے معافمی مانگنی چاہیے۔ مسز فریال تالپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں