سردار صغیر چغتائی کی موت، بیرسٹر سلطان محمود کا دو دن کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

مظفر آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار محمد صغیر چغتائی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھا ور رنج کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ دو روز کے لیے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار صغیرچغتائی ایک نیک نام سیاستدان تھے ان کی موت آزاد کشمیر کے سیاسی حلقوں کے لیے بری خبر ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close