مظفر آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنرآزاد جموں کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور ممبران الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے لیےانتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق عام انتخابات 25 جولائی کو منعقد ہوں گے ۔ اس مقصد کے لیےآزاد کشمیر کے 33، مہاجرین جموں کشمیرکے12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے، ان انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔انتخابات کے سلسلے میں 21جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائےجاسکیں گے ، 22 جون کوکاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اسی روز امیدواروں کی فہرست جاری ہو گی، 28 اور 29 جون تک اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جاسکیں گی۔2جولائی تک کاغذات کی واپسی ہوگی، 3جولائی کوامیداروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔انتخابات میں 28لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار347 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار739 ہے۔واضح رہے کہ این سی او سی نے 2 ماہ الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم آزاد کشمیر عبوری ایکٹ کے مطابق 29 جولائی سے قبل الیکشن کا انعقاد لازم ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں