آزاد کشمیر الیکشن 21، مسلم لیگ نے 45 میں سے 36 حلقوں میں امیدواروں کا اعلان کر دیا

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کےلیے مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ 45 میں سے 36 حلقوں میں امیدوار نامزد کرتے ہوئے فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق ایل اے 1 میر پور سے چوہدری مسعود خالد، ایل اے 2 سے مظہر انقلابی، ایل اے 3 سے چوہدری سعید، ایل اے 4 سے چوہدری رخسار ، ایل اے 5 بھمبھر سے کرنل ر یٹائرڈ وقار احمد پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ایل اے 6 سے راجہ مقصود ، ایل اے 7 سے چوہدری طارق فاروق ، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی، ایل اے 11 سے راجہ نصیر، ایل اے 12 سے راجہ ریاست، ایل اے 13 سے راجہ ایاز ، ایل اے 14 باغ سے راجہ افتخار ایوب، اور ایل اے 15 سے مشتاق احمد منہاس ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ ایل اے 16 سے سردار امیر اکبر خان ، ایل اے 17 سے چوہدری محمد عزیز، ایل اے 18 پونچھ سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 19 سے سردار امیر الطاف خاں، ایل اے 20 سے عبد الرشید خاں اور ایل اے 23 سے ڈاکٹر نجیب نقی خاں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ایل اے 24 سے سردار فاروق احمد طاہر ، ایل اے 25 اور 26 نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 مظفرآباد سے نورین عارف اور ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی کو ٹکٹ دیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close