سردار عتیق احمد خان کا مظفرآباد کا دورہ، ریلی کا انعقاد، سینکڑوں افراد مسلم کانفرنس میں شامل

مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا مظفرآباد دورہ، شاندار استقبال، ریلی کاانعقاد، مختلف حلقوں سے سینکڑوں افراد مسلم کانفرنس میں شامل،مسلم کانفرنس رہنماؤں کی ملاقاتیں، مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزارا، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مسلم کانفرنس تحریک آزادی و ریاستی تشخص کی علامت ہے،مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے،

کارکنا ن مسلم کانفرنس الیکشن کی تیاریاں بھرپور انداز سے کریں، نامزد امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے، ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز مظفرآباد دورہ کے دوران استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی کا انعقاد نامزد امیدوار سٹی مسلم کانفرنس سجاد انور عباسی نے کیا، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان کہا کہ مسلم کانفرنس کی حادثہ کی پیداوار نہیں، ریاست جموں وکشمیر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے، مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی ضامن جماعت ہے، مجاہد اول کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان گھر گھر پہنچا رہے ہیں، کارکن اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات 2021 میں جماعت کے نامزد امیدوار اسمبلی کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں، عوامی طاقت، کارکنوں کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ آنے والا وقت مسلم کانفرنس کا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی عوام کی آواز بن رہی ہے مسلم کانفرنس کبھی اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگی، آزاد کشمیر کے عوام اور کانفرنسی کارکنوں یہ ثابت کردیا ہیکہ وہ ریئس الاحرار چوہدری غلا م عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہیں،دریں اثناء بدھ کے روز سردار عتیق احمد خان سے حلقہ چار ہٹیاں سے نامزد امیدوار اسمبلی سید تصور موسوی، حلقہ چکار سے نامزد امیدوار اسمبلی سردار ندیم طارق ودیگر نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر پی ایس ایف کے سابق صدر سید امتیاز علی، سید دانش، سابق صدر آئی ایس ایف تصدق حسین، سابق صدر یوتھ ونگ نواز لیگ اور دیگر نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی، سردار عتیق احمد خان نے جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ہار پہنا کر مبارکباد دی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close