مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیرکے پانچ حلقوں عباسپور، پاچھوٹ، شرقی باغ، حویلی اور کھائی گلہ سے ٹکٹ جاری کر دیئے

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خا ن نے آمدہ انتخابات 2021 کے لئے جماعتی ٹکٹ کے اُمیدواروں سے انٹرویو کے بعد سفارشات مرتب کر کے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل میڈم مہرالنساء کو پیش کیں۔ اور قائد ین سے مشاورت کے بعد تیسرے مرحلہ میں آزاد کشمیرکے حلقہ جات سے جماعتی ٹکٹ کے لیے5 اُمیدوار نامزد کر دئیے۔سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جن اُمیدواروں کو ٹکٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اُن کے نام اسطرح ہیں۔حلقہ ایل اے 16-باغ3- شرقی سے سردار جاوید خلیل عباسی۔حلقہ ایل اے 17- حویلی۔ فاروڈ کہوٹہ سے راجہ عادل حسین کیانی ایڈووکیٹ۔حلقہ ایل اے 18-پونچھ1- عباسپور سے سردارمحمد اصغر افندی۔حلقہ ایل اے20- پونچھ- 03 (کھائی گلہ) سے سردار ہارون الرشید اورحلقہ ایل اے 22-پونچھ5- پاچھیوٹ سے سردار طاہر اکرم خان ایڈووکیٹ کا نام شامل ہے۔
سردار واجد بن عارف نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے اسوقت تک 40 حلقہ جات سے اپنے اُمیدوار نامزد کئے ہیں بقیہ حلقہ جات کے اُمیدواروں کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close