آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کس کا مقدر بنے گی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے لاہور کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی شکست کرپٹ اپوزیشن کا مقدر بن چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کا بھارت سے تجارت نہ کرنے کا دوٹوک موقف پوری دنیا کے سامنے واضح ہو چکا ہے اور مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز تنقیدکا منہ توڑ جواب ہے، پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کرپٹ اپوزیشن کو جی بی کے بعد آزاد کشمیر کے الیکشن میں بدترین شکست کے بعد اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا، باشعور عوام بخوبی جانتی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،ن لیگی قیادت کو پروان چڑھتا ہوا ملک برداشت نہیں ہورہا، عالمی ادارے ملکی معیشت کی بہتری کی تصدیق کرچکے مگر اپوزیشن میں نہ مانو کی رٹ الاپ رہی ہے، لیگی درباریوں کو اسوقت شرم کیوں نہ آئی جب سابق مفرور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے غلط اعدادوشمار کی وجہ سے ملک پر جرمانہ ہوا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close