بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کشمیر خواتین ونگ کے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے حلقہ انتخاب میرپور ایل اے تھری میں ہال روڈ ایف 4 میں پی ٹی آئی کشمیر خواتین ونگ کے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلعی اورسٹی تنظیم کی عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب بڑے انتخابی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، خواتین کی جانب سے آمادہ انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی، بھرپور الیکشن کمپین اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا افتتاحی تقریب میں آمد پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں افتتاحی تقریب میں میڈم جمیلہ ارشد صبیحہ صدیق شاہ بانو ظفر فوزیہ بٹ اور دیگر لیڈران متحرک رہیں۔پی ٹی آئی کشمیر خواتین ونگ کی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج خواتین ونگ کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کشمیر ویمن ونگ کی خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت اور خواتین ونگ کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ حلقہ ایل اے تھری میرپورتھری میں پی ٹی آئی کشمیر ویمن ونگ پوری طرح متحرک اور فعال ہو چکا ہے آج افتتاحی تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر چکی ہے آمدہ الیکشن میں خواتین کا رول بڑا فیصلہ کن ہو گا پی ٹی آئی ویمن کی کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ آج سے دور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیں وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچا کر میری کامیابی میں اہم کردار ادا کریں۔ہم برسر اقتدار آنے کے بعد خواتین کو فعال اور با اختیار بنا کر انہیں معاشرے میں فیصلہ کن رول ادا کرنے کا موقع دیں گے قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں اضافہ کریں گے قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تعداد پانچ سے بڑھا کر دو گنا کرنا پی ٹی آئی کشمیر کے منشور میں شامل ہے جب قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں اضافہ ہو گا تو یہ خواتین اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے لیے بہتر رول ادا کر سکیں گی۔سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر کارکنان کان نہ دھریں ہم عملی کام پر یقین کرنے والے لوگ ہیں جھوٹا پروپیگینڈا مخالفین کو مبارک ہو ہمارے حاسدین و مخالفین سن لیں ہم عوامی طاقت سے برسرِ اقتدار آنے والے ہیں پورے آزاد کشمیر میں اس وقت تحریک انصاف کے حق میں فضا بن چکی ہے پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ عناصر کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں تمام افراد کو بلا تخصیص انصاف ہیلتھ کارڑ جاری کیے اب وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں کینسر کی تعمیر کے لیے ساڑھے تین ارب روپیہ کی خطیر رقم منظور کی ہے کینسر ہسپتال کے قیام سے آزاد کشمیر کے لوگوں کو کنیسر جیسی موزی بیماری کا علاج کروانے میں مدد ملے گی کینسر ہسپتال کے قیام پر ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں