عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، ن لیگ کی بڑی وکٹیں اڑا لیں

مظفر آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما سردار امتیاز طاہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔سردار امتیاز طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی سردار تنویر الیاس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔سردار امتیاز نے حریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالہ دورِ حکومت میں تاریخی غلطیاں کیں، جن کا خمیازہ ہمیں معلوم نہیں کب تک بھگتنا پڑے گا۔آزادکشمیر کی حکومت صاف شفاف انتخابات نہیں چاہتی کیونکہ وہ اپنے دور کو توسیع دینے کی خواہش مند ہے۔راجہ امتیاز طاہر ن آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنی منفرد پہچا رکھتے ہیں،پی ٹی آئی کے اقدامات اور عوامی سیاست کی وجہ سے بلاول بھٹو، راجہ فاروق حیدر مایوس ہیں، یہ مایوسی اُن کے چہروں پر عیاں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close