آزاد کشمیر خواتین ونگ اپنے اپنے ضلع، تحصیل، حلقہ انتخاب میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کرے، فریال تالپور

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سیاسی امورکی انچارج فریال تالپور سے پیپلزپارٹی آزادکشمیرخواتین ونگ کی صدر نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کی سربراہی میں خواتین کے وفد کی ملاقات،سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا۔فریال تالپور نے پیپلز پارٹی آزادکشمیر خواتین ونگ کو ہدایت کی ہے کے اپنے اپنے ضلع ،تحصیل اور حلقہ انتخاب کے نامزد پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کریں ۔پاکستان پیپلز پارٹی میں ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو ہم سب کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین کو ملک اور معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے شعبہ خواتین کی صدر نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انھیں اور ان کی ٹیم کو آمدہ انتخابات میں کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی،وفد میں عارفہ ربانی ،سدرہ لطیف ایڈووکیٹ، شگفتہ نورین کاظمی، بلقیس رشید منہاس ،فائزہ گل فرازایڈووکیٹ، افراء شہزادی، نبیلہ اکرم، فوزیہ حبیب، شمیم میر،فوزیہ گیلانی، نسرین تبسم، میمونہ حبیب جرال، رقیہ خانم،نور صابرایڈووکیٹ، ریحانہ مقبول،نوشین ایڈووکیٹ، فریال نصیر،شبنم صداقت اعوان، خالدہ قمرایڈووکیٹ ،جویریہ عروج،فاطمہ گیلانی موجود تھیں۔ملاقات کے موقع پر سابق مشیر آزد حکومت چوہدری محمد ریاض، ممبر اوورسیز کمیٹی ندیم اصغر کائرہ ، عامر ذیشان جرال اور شوکت جاوید میر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close