سابق وزیر اعظم سیاست سے دستبردار ہو گئے، جانشین کس کو بنایا؟

میرپور(پی این آئی) آزاد کشمیر کے عام انتخابات اس سال جولائی میں ہونے والے ہیں اب تک ہونے والی سرگرمیوں میں آزاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتیں انتخابی مہم شروع کر چکی ہیں اور انتخابہی امیدواروں کی فہرستیں تیار ہو رہی ہیں ایسے حالات میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید انتخابی سیاست سے دستبردار ہو گئے ہیں۔اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے حلقے چکسواری سے ان کے بیٹے چودھری قاسم مجید کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بلاول بھٹو نے چوہدری مجید کی درخواست پر ہی کیا ہے۔چودھری قاسم مجیداب اپنے والد کی جگہ ایل اے 2 چکسواری سے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں واضح کر دیاگیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر ایل اے 02 میرپور 02 سے چودھری قاسم مجید ہمارے امیدوار ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات کے لئے اب تک 45 میں سے 37 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر 08 حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close