آزاد کشمیر الیکشن 21، ایل اے 02 میرپور 02 سے چوہدری قاسم مجید پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر ایل اے 02 میرپور 02 سے چوہدری قاسم مجید پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے، بدھ کو زرداری ہاؤس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ایل اے دو چکسواری کی سیاسی و انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پارلیمانی بورڈ کو ان کا ٹکٹ تبدیل کرکے چوہدری قاسم مجید کو موقع دینے کی درخواست پر ہمدردانہ غور کی استدعا کی جو انھوں نے منظور کرلی۔ ملاقات کے موقع پر سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور ،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید ،چوہدری معیز مجید بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے لئے اب تک 45 میں سے 37 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے چکے ہیں آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر 08 حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close