فریال تالپور سے شاہین کوثر ڈار کی زیر قیادت سوشل میڈیا ونگ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) فریال تالپور انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و انچارج سوشل میڈیا ونگ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر شاہین کوثر ڈار کی زیر قیادت سوشل میڈیا ونگ کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر فریال تالپور نے سوشل میڈیا ونگ کے کام کو سراہا اور کہا کہ آمدہ انتخابات میں ہر کوآرڈینیٹر پارٹی کی طرف منتخب کیے گئے نمائندہ کی بھرپور سوشل میڈیا پر مہم چلائیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق سئنیر مشیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد ریاض، مرکزی سیکرٹری رابطہ عامر زیشان جرال، مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر اس میٹنگ میں موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close