آزاد کشمیر الیکشن 21، بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے مزید تین امیدواروں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مزید تین امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی،اس طرح ناب جن امیدواروں کو آزاد کشمیر عام انتخابات 2021 کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ جاری ہوئے ہیں ان کی تعداد 37 ہو گئی ہے مزید ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں ایل اے 10 کوٹلی 03 سے چوہدری یاسین ،ایل اے 21 سدھنوتی و پونچھ 04 سے سردار یعقوب اور ایل اے 25 نیلم ویلی 01 سے میاں عبدالوحید شامل ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر 08 حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔۔۔۔۔

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی، جلسے جلوسوں میں سماجی فاصلہ 6 فٹ برقراررکھنے کا حکم

مظفر آباد(آئی این پی )آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کے تحت آزاد کشمیرمیں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی سرگرمیوں کے لیے ایس اوپیزجاری کردی گئی ہیں۔ ایس او پیزکے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی اجتماعات کھلی جگہ پرمنعقد کیے جائیں، اجتماعات میں پانچ سو افراد کے شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایس او پیز کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی جلسے جلوسوں میں سماجی فاصلہ 6 فٹ برقراررکھنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ سیاسی سرگرمیوں کا دورانیہ صرف 3 گھنٹے مقررکیا گیا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جولائی میں عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس سلسلے میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری ، حلقہ بندیوں سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں