بیرسٹر سلطان محمود کا بڑا سرپرائز، میرپور میں 40 سال سے مخالفت کرنے والے بیرسٹر کی ٹیم میں شامل ہو گئے

میرپور (پی این آئی) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اپنے حلقہ انتخاب میرپور ایل اے تھری میں مخالفین کو بڑا سرپرائز۔ سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور و سابق سٹی صدر پیپلز پارٹی الحاج غلام رسول عوامی اور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ میرپور مرزا افضل کی اہم ترین وکٹیں گرا کر اپنے حلقہ انتخاب میں اپنی پہلے سے مستحکم پوزیشن کو فیصلہ کن حد تک مستحکم بنا دیا ایل اے تھری میرپور سمیت میرپور ڈویژن میں پی ٹی آئی کشمیر کا ٹیمپو آسمان چھونے لگا۔الحاج غلام رسول عوامی پیپلز پارٹی کی چالیس سالہ رفاقت کو خیر آباد کہہ کر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کھلاڑی بن گئے ان کے ساتھ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ میرپور مرزا افضل نے بھی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا باقاعدہ اعلان میرپور میں بہت بڑی تقریب میں کیا۔شمولیتی تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور امیدوار اسمبلی حلقہ چڑھوئی چوہدری شوکت فرید صدر تقریب یونس انصاری حاجی اکرم الحاج غلام رسول عوامی مرزا افضل سہیل شجاع چوہدری شوکت آرائیں فیاض بٹ راجہ خالد جبار منہاس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم برسر اقتدار آنے کے بعد کرپٹ سیاست دانوں کرپٹ بیورو کریٹوں اور ان کے سہولت کاروں کا کڑا احتساب کریں گے آزاد کشمیر میں عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کریں گے ریاست کی تعمیر و ترقی پر فوکس کر یں گے میں نے اپنے دور اقتدار میں ریاست کے اندر انڈسٹریل زون لگایا تھا اس وقت پانچ سو یونٹ کام کرتے تھے اب صرف پچاس رہ گئے ہم دوبارہ انڈسٹریل زون کو فعال کریں گے۔متاثرین ذیلی کنبہ جات کے مطالبات کی حمایت کرتا ہوں ان کے حل کے لیے ہمیشہ کوشش مگر میں نے ان کے حل کا وعدہ کبھی نہیں کیا کیونکہ جب تک آزاد حکومت نہیں چاہیے گی یہ حل نہیں ہو گا میں آج وعدہ کرتا ہوں کہ ہم حکومت سازی کے بعد ذیلی کنبہ جات کے تمام مسائل حل کریں گے۔میں الحاج غلام رسول عوامی پروفیسر مرزا افضل اور ان کے دیگر سینکڑوں ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں مجھے میرپور سے الیکشن ہرانے کی سازش غلام رسول عوامی اور مرزا افضل کی شمولیت سے دم توڑ کر مٹی میں خاک آلود ہو چکی ہے ہم ان شائاللہ آج ایل اے تھری کا الیکشن جیت چکے ہیں۔غلام رسول عوامی کی پاکستان تحریک میں شمولیت سے ایل اے تھری میرپور کے ساتھ ساتھ پورے میرپور ڈویژن میں پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی فائدہ ہو گا میں غلام رسول عوامی کو پی ٹی آئی میرپور ڈویژن کی انتخابی مہم کا انچارج مقرر کرتا ہوں۔مرزا افضل سب کے لیے قابل احترام ہیں مرزا افضل ہمارا بڑا اثاثہ ہیں ان کے سیاسی تجربہ سے بھرپور استفادہ اٹھائیں گے۔میں نے ابھی باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز تو نہیں کیا مگر آج غلام رسول عوامی اور مرزا افضل کی شمولیت سے جو ماحول بنا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ تقریب انتخابی مہم کا آغاز ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close