حلقہ گجرات سے امیدوار اسمبلی راجہ شاہد اقبال، نارروال سے امیدوار اسمبلی چوہدری فیض، چوہدری شاہد کی سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

مظفرآباد/ راولپنڈی(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تاریخی قربانیاں دے رہے ہیں۔ فلسطین اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور کامیابی سے ہمکنار ہوگی کیونکہ یہ دونوں مسائل دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔ مسلم کانفرنس پنجاب کے صدر اور گجرات سے امیدوار اسمبلی وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، حلقہ گجرات سے امیدوار اسمبلی راجہ شاہد اقبال، نارروال سے امیدوار اسمبلی چوہدری فیض، چوہدری شاہدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم کانفرنس نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور اداروں کو دنیا کے پرانے مسائل پر توجہ دے کر ان کے حل کے اقدامات کرنا ہونگے بصورت دیگر مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام نہیں آسکے گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم کانفرنس پوری قوت سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ کارکن مسلم کانفرنس کا پیغام لے کر قریہ قریہ گلی گلی پھیل جائیں اور عوام کو بتائیں کہ ریاستی جماعت کا وجود کیوں ضروری تھا۔ مسلم کانفرنس تحریک آزادی کی نقیب اور ریاستی تشخص کی علمبردار ہے۔ ایسی جماعت کا راستہ روکنے کی کوششیں ہر دور میں ناکام ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن دوسری جماعتوں سے مسلم کانفرنس میں شامل ہورہے ہیں ان کو پوری عزت و تکریم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں آزاد کشمیر کے باشعور عوام مسلم کانفرنس کے رول کا تعین خود کریں گے۔ ہمیں صرف عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم ان کے حقوق اور تشخص کے محافظ اور علمبردار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close