سدھنوتی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نقی خان اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی) حلقہ ایل اے 23 سدھنوتی سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار نقی خان اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس موقع پرسردار نقی خان کے ہمراہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار محمدذوہیب، سردارراسب، سردار طلحہ اور دیگربھی شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، شبیر گورسی، بشیر گورسی، راجہ شمشاد خان، صبا شمشاد ایڈووکیٹ،، سردار ماجد شریف، ساجد عباسی، راجہ ذیشان اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں اس وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔آزاد کشمیر کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے آئے روز جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرانشا ء اللہ بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات جیت کر ایک ایسی حکومت تشکیل دے گی جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرکے عوام کے انکے حقوق دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے گی اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ اسی طرح آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائے گی اوریہاں سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے گی۔اسی طرح آزاد کشمیر میں کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کیا جائے گا اورریاست میں ایک صاف شفاف معاشرے کی بنیاد رکھی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close