کھڑی شریف حلقہ میں دو بڑے سیاسی خاندانوں میں چالیس سالہ سیاسی مخالفت ختم، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

کھڑی (پی این آئی) کھڑی شریف حلقہ LA-4 میں دو بڑے سیاسی خاندانوں میں چالیس سالہ سیاسی مخالفت ختم،باہم شیرو شکر ہوکر مستقبل میں متفقہ لائحہ عمل کے تحت چلنے کا عزم، سابق ڈپٹی سپیکر چوہدری محمد اعظم مرحوم کے بھائی چوہدری قدیر حسین اور چوہدری نور حسین مرحوم کے بیٹے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے سابقہ رنجشیں ختم کرتے ہوئے ایک ہی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا،حلقہ کھڑی کا سیاسی منظرنامہ یکسر تبدیل،محسن کھڑی شریف چوہدری محمد منیر مرحوم کے صاحبزادے چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ نے بھی اپنی برادری کے سربراہ چوہدری قدیر حسین کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں چیچیاں ہاؤس کے بڑے اجتماع میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا،مخالفین کے حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی۔آئندہ انتخابات میں حلقہ کھڑی شریف سمیت ضلع میرپور کی نشستوں کا سیاسی منظر نامہ صاف دکھائی دینے لگا،بیرسٹر سلطان محمود نے بھی دونوں خاندانوں کے سیاسی ملاپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئندہ باہمی عزت و احترام کیساتھ مل جل کر چلنے کی یقین دہانی کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق کھڑی شریف کے معروف سیاسی و سماجی خاندان سابق ڈپٹی سپیکراور سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد اعظم مرحوم اورچوہدری نور حسین کے دوخاندانوں میں گزشتہ چالیس سال سے سیاسی مخالفت چلی آرہی تھی جس کے پیش نظر دونوں بڑے خاندانوں کے موجودہ سرکردہ راہنماؤں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم و صدرپی ٹی آئی کشمیر اورچوہدری محمد اعظم مرحوم کے بھائی چوہدری قدیر حسین اور بھتیجے چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ، چوہدری ابراہیم اعظم نے باہمی طور پر سیاسی رنجشیں ختم کرتے ہوئے متفقہ طور پر مل جل کر باہمی مشاورت،عزت و احترم سے چلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کھڑی شریف میں چیچیاں ہاؤس میں منعقدہ ایک بڑے سیاسی اجتماع میں کیاگیا جس کی صدارت چوہدری قدیر حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر چوہدری ارشد حسین تھے۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین،حاجی محمد بشیر چوہدری،چیئرمین منصور،چیئرمین محمود،راجہ عارف، چیئرمین چوہدری اشرف ریتڑ،،ساجد قدیر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر معروف،چوہدری گلزار،اسلم مغل،چوہدری دلپزیر،ملک قدیر ایڈووکیٹ،راجہ منیر ٹھاکر ایڈووکیٹ،چوہدری حق نواز ایڈووکیٹ،چوہدری تحسین ایڈووکیٹ،نصرت ٹھاکر،چوہدری شعبان،چوہدری شیراز اکرام،صہیب ارشد،وسیم لیاقت،چوہدری اسرار ترپا، چوہدری منگا، چوہدری تیمور خالد،ہارون گلشن،وحید پوٹھی،چوہدری یاسیٰن پوٹھی،ابرار نیاز چوہدری ایڈووکیٹ،احسان الحق جبار احمد منہاس،محمد علی حیدر فاروق، فرہاد نثار چوہدری، بلال مطلوب، چوہدری ناہید، چوہدری ابرار اور دیگر کئی مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جنیال سے چوہدری ظفر حسین اور چوہدری منیر حسین کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جبکہ چک ٹھاکرہ سے راجہ تصور اقبال اور چیچیاں سے ملک مصطفی، ملک ولید، ملک آصف، پوٹھی سے چوہدری زین،ملک راشد، کس کلیال سے چوہدری یاسین، چوہدری فراز، قاری طارق اپنے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری فاروق منیر کی قیادت میں اپنی اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جنہیں سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہار پہناتے ہوئے مبارکباد دی۔ سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیچیاں ہاؤس کے بڑے سیاسی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں میں نسلوں سے رشتہ چلا آ رہا ہے اور کافی عرصہ تک آپس میں اختلافات بھی رہے مگر کسی کی عزت و احترام میں فرق نہیں آیا۔ البتہ الگ الگ رہنے سے عوام کی سیاسی خدمت ہم اس طرح نہیں کر سکے جس طرح مل جل کر کی جاسکتی تھی۔ اب ہماری خواہش پر دونوں خاندان غیرمشروط طور پر اکٹھے ہو گئے ہیں جو کہ ایک درست اور مثبت فیصلہ ہے اور اس کے دور رس نتائج مرتب ہونگے نہ صرف حلقہ کھڑی میرپور بلکہ پورے ڈویژن میں دونوں خاندانوں کے ملاپ سے بہت بڑا سیاسی فائدہ پہنچے گا اور عوام کو بھی آئندہ بڑا ریلیف ملے گا۔ کیونکہ ہمارے باہمی اتحاد سے پورے ڈویژن کی سیاسی گیم تبدیل ہو کر رہ گئی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں کئی چوکے اور چھکے لگنے والے ہیں۔ اور آئندہ کا سیاسی منظر نامہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کے حق میں تبدیل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں برسراقتدار آ کر کرپشن اور سیاسی نوسر بازی میں ملوث کرداروں کا کڑا احتساب ہو گا اور آزادخطہ کو تعمیر و ترقی کے حوالہ سے حقیقی معنوں میں ماڈل اسٹیٹ بنایا جائیگا۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہائیڈل پاور پراجیکٹس اور ٹورازم کو فروغ دے کر آزادکشمیر کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں بھی بڑے مگر مچھوں کا کڑا احتساب کرتے ہوئے انہیں جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج کر لوٹا ہوا مال واپس خزانے میں لایا جائیگا اور انشاء اللہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی کرپٹ مافیا کی چیخیں عوام کو سننے کو ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت کے دوران نواز شریف نے آزادکشمیر کے فنڈز میں نصف کٹوتی کی جبکہ عمران خان نے ن لیگ کی حکومت کے دوران بجٹ کو دگنا کر دیا مگر ن لیگی حکومت نے نہ صرف کرپشن کو فروغ دیا بلکہ اداروں کو بھی تباہ کر دیا۔ ہم انشاء اللہ احتسابی نظام میں کی گئی تبدیلیوں کو ختم کرینگے اور اسے عضوئے معطل کی بجائے جاندار بنائینگے جبکہ میرپور میں ایئرپورٹ اور سوئی گیس سمیت رٹھوعہ ہریام برج مہاجرین و متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل سمیت زلزلہ متاثرین کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ محسن کھڑی چوہدری محمد منیر کے صاحبزادے چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ نے خطاب کے دوران اپنے خاندان کے سربراہ چوہدری قدیر حسین کی سربراہی میں پی ٹی آئی شامل ہونیوالی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے او رعوامی مفاد کے منصوبہ جات باہمی مشاورت سے شروع کیے جائینگے تاکہ عوام کو ماضی میں کی گئی زیادتیوں کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close