عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس کرداراداکرنا ہو گا، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس کرداراداکرنا ہوگا، بصورت دیگر یہ خطہ بھی مشرق وسطی کی طرح امن اور استحکام سے محروم رہے گاوہ گزشتہ روز یہاں مجاہد اول ہاؤس غازی آباد میں آزادکشمیر بھر سے عید ملنے کیلئے آنے والے سیاسی کارکنوں،دانشوروں اور سول سوسائٹی کے افراد سے بات چیت کررہے تھے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے پرانے تنازعات میں شامل ہے، اس مسئلے پر پاکستان اور اقدامات کی جنگیں ہوچکی ہیں کشمیری عوام چوہترس برس سے قربانیاں دے رہے ہیں اب دنیا کو حقیقت کا اعتراف کرنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام بہادر اور سیاسی طور طور پر باشعور ہیں وہ انتخابات میں رورانہ شیانہ فیصلے کریں گے، مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص اور نظریاتی شناخت کی علامت ہے، مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے ظلم وجبر کی ہر آندھی کا بھرپور مقابلہ کیا ہے، اب بھی مسلم کانفرنس میدان میں موجود ہے اور انتخابات پوری قوت سے لڑیں گے، عوام ریاستی جماعت کو فعال اور متحرک دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ خطے کے مسائل کو ریاستی جماعت ہی بہتر طریقے سے سمجھ سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ کارکن جوش وجذبے کے ساتھ انتخابات کی تیاریاں کریں اور ان انتخابات میں اس کے بعد بھی مسلم کانفرنس کلیدی کرداراداکرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عید الفطر کے دن اور دوسرے دن بھی غازی آباد ہاؤس میں سابق وزیراعظم وقائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے سینئر مسلم کانفرنسی رہنماؤں، ممبران مجلس عاملہ، سابق وزراء، صحافی، دنشواروں، وکلاء دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، سوشل ویلفیئر ونگ کے چیئرمین سردار سلیم چغتائی، ممبر مرکزی مجلس عاملہ مشتاق قریشی، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، میر افتخار احمد، آصف یعقوب چوہدری، رفیق عباسی، بلال حمید مغل، کلیم احمد، یاسین عباسی، بشارت مغل، سمعیہ ساجد راجہ، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، ریحانہ خان، لیاقت اعوان، خوشحال قذافی،، طاہر اکرم، شیخ مقصود احمد سٹی صدر، ہارون آزاد، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ،راجہ ولید عبداللہ، شجاع منگوال ایڈووکیٹ، عبدالجبار عباسی، عبدالمجید مغل، سیدتصور موسوی، یاسر کاظمی ایڈووکیٹ،رشید چغتائی ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close