ریحانہ خان نے حلقہ ایل اے 1 پونچھ راولاکوٹ 4 سٹی سے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن شعبہ خواتین کی وائس چیئرپرسن ریحانہ خان نے حلقہ ایل اے 1 پونچھ راولاکوٹ 4 سٹی سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے پاس باضابطہ ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرادی، اس موقع پر ان کے ہمراہ راولاکوٹ سے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، یاد رہے محترمہ ریحانہ خان نے 2016 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو پونچھ ڈویژن سے کامیا ب کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا، اب انہوں نے مسلم لیگ ن کی کارکن کش پالیسیوں سے تنگ آکر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کررکھی ہے او ر کارکنوں کے کے سیاسی استحصال اور حلقہ کے عوام کے اصرار پر آمدہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے پاس ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کر دی ہے،ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریاتی جماعت اور کارکنوں کا گھر ہے، مسلم کانفرنس میں ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی جاتی ہے، انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم کانفرنس سپریم ہیڈ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کریگی، انہوں نے کہا کہ جماعت نے ٹکٹ دیا تو قیادت کو یقین دلاتی ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی، مسلم کانفرنس کا اقتدار آزادکشمیر میں ناگزیر ہو چکا ہے، آزاد کشمیر میں اس وقت مختلف مسائل نے سر اٹھا رکھیں ہیں جن کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ مسلم کانفرنس اقتدار میں آکر تحریک آزادی کشمیر سمیت عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close