پی ٹی آئی کے رہنما محمد نواز رتیال کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

میرپور (پی این آئی) محمد نواز رتیال مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصاف سپورٹس اینڈ کلچر آل پاکستان کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے عہدیداران انصاف سپورٹس اینڈ کلچر آل پاکستان اور انصاف ٹریڈرز ونگ کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی افطار ڈنر سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ سہیل شجاع مجاہد محمد نواز رتیال راجہ خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا پی پی پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا اس حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن آرڈیننس جاری کردیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ تاریخی کارنامہ ہے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں ووٹ کے حق ملنے سے اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان میں دلچسپی بڑھے گی۔آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے میں اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کی اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے عدالت میں کیس کیا اسمبلی کے فلور پر اس کے حق میں بات کی مگر افسوس صد افسوس مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق دینے میں غفلت برتی راجہ فاروق حیدر کو یہ ڈر تھا کہ اگر آزاد کشمیر میں اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق مل گیا تو وہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے کیونکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی اکثریت پاکستان تحریک انصاف کو پسند کرتی ہے اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے اب جنرل الیکشن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے اس الیکشن میں تو شاید اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق نہ مل سکے مگر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر برسر اقتدار آنے کے بعد فوری طور پر اس سلسلے میں قانون سازی کر کے اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں ووٹ کا حق دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے غیرریاستی باشندوں کوڈومیسائل جاری کرنے کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے 2020ء میں بھارت نے ایک لاکھ چوالیس ہزار غیرریاستی لوگوں کومقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دیا جو کہ ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے اقدام کے خلاف اپنی آواز اٹھانی چاہیے اور بھارت کو اس کے اس اقدام سے روکنے کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ محمد نواز رتیال کی طرف سے شاندار افطار ڈنر پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں عید کے بعد انتخابی مہم میں تیزی آئے گی اقتصادیات کے ماہرین کے اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے مشکل فیصلہ کیے جلد ان کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے آنے والے وقت میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال مزید بہتر ہو گی جس سے ثمرات عوام محسوس کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close