آزاد کشمیر، حویلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو جھٹکا، سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد (پی ٹی آئی) سونامی حویلی میں داخل، حویلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو زبردست جھٹکا، تحصیل خورشید آباد اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں افراد اپنے اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، خواجہ، چوہدری، مغل، قریشی اور دیگر قبائل کے عمائدین نے اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، گلبرگ اسلام آباد پی ٹی آئی کشمیر سیکرٹریٹ میں حویلی کے عمائدین کا شمولیتی پروگرام ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر و آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔ آزاد کشمیرکے عوام کرپشن، لوٹ مار اور مک مکا کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی عوامی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج حویلی سے پی ٹی آئی کی کامیابی کا پرچم بلند ہو گیا ہے، اقتدار میں آ کر حویلی کہوٹہ کی پسماندگی کو دور کریں گے، حویلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں، حویلی میں ہمیشہ کشمیری برادری نے جیت اور ہار میں کردار ادا کیا ہے آج جس بڑی تعداد میں حویلی کے خواجہ، چوہدری، سید اور دیگر قبائل کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اس سے حویلی سے پی ٹی آئی کی سیٹ کنفرم ہو گئی ہے۔ اس موقع پر حویلی کہوٹہ تحصیل خورشید آباد سے خواجہ برادری کے معززین خواجہ بلال میر، شفیق میر شہزاد میر، بشارت میر، سلیم میر، شاہد قریشی، صدیق مغل، عابد نائیک، رحمان راتھر، عبد الجبار لون، مرتضیٰ شریف، بشارت ابراھیم، عاشق اکبر، وسیم میر، سعید میر، صغیر حمید، عدنان ڈار، جاوید حفیظ، عمران ڈار، طالب سکندر، محمد نعیم، عبدالعزیز کے علاوہ گجر قبیلہ کے معززین چوہدری یونس، چوہدری سرور، حاجی شبیر، چوہدری وقار یونس اور دیگر معززین کی قیادت میں تحصیل خورشید آباد اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں خاندانوں نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شمولیتی تقریب سے حویلی سے پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوار اسمبلی انجینئر عامر نذیر نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close