مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی چھٹی برسی آزاد کشمیر بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

دھیر کو ٹ،مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی چھٹی برسی گزشتہ روز آزاد کشمیر بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،گزشتہ روز مسلم کانفرنسی کارکنوں نے میرپور، بھمبر، راولاکوٹ، کوٹلی، پلندری، مظفرآباد، نیلم، ہیٹاں بالا، سدھنوتی، ہجیرہ، دھیر کوٹ، باغ کے علاوہ پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں نے چھٹی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا انعقا د کیا گیا، بڑی تقریب مجاہد اول کے مزار پر غازی آباد دھیرکوٹ میں منعقد ہوئی، زیر نگرانی مسلم کانفرنس کے چیئرمین سفارتی امور سردار عفان علی خان کی زیر نگرانی مجاہد اول کے مزار کے احاطہ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر مسلم کانفرنس ضلع باغ سوہاوہ شریف سے پیر سید بصیر شاہ، صدر مسلم کانفرنس ضلع باغ سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، سردار انقلاب عباسی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوے مجاہد اول کے بلندری درجات کے لئے دعائیں کی گئیں، دریں اثنا ء میرپور ڈویژن، راولاکوٹ ڈویژن، بیرون ملک اور پاکستان میں بسنے والے کشمیریوں نے مجاہد اول کی چھٹی برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیا، کرونا وائرس کے باعث تمام جگہوں پر تقریبات مختصر اور گھروں مساجد کی حد تک محدود رہی، دریں اثنا صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی، پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، میجر ریٹائر ڈ نصر اللہ خان، شمیم علی ملک، سمعیہ ساجد راجہ، شیخ مقصود احمد، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، سید یاسر نقوی، بشارت مغل، مشتاق قریشی، سید یاسر گیلانی، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، ریحانہ خان، سلمیٰ کاظمی، شہناز خان، کرنل ریٹائر ڈ عارف عباسی، کرنل ریٹائرڈ اختر اعوان، محسن مجید راجہ، میاں عبدالقدوس اسحاقی، خواجہ عنان،سلیم اعوان، راجہ بشیر خان، رانا افتخار، قاضی ظفر، راجہ ظفر معروف،میجر ریٹائرڈ خضر الرحمان، شہبان آصف،راجہ منیر، سید تصویر موسوی، سید یاسرکاظمی، نسرین راجہ، شاہدہ تبسم عباسی،ریاض بلہاجی، شکور مغل،کے علاوہ ایم ایس ایف، یوتھ ونگ، لائر ونگ، ٹریڈز ونگ کے عہدیداروں نے مجاہد اول کی چھٹی برسی کے حوالہ سے اپنے اپنے گھروں اور اہل علاقہ کی حد تک دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا اور رمضان المبارک میں افطار کا اہتمام کیا گیا اور مجاہد اول کے ایصال و ثواب کیلئے دعائیں کی گئیں، یاد رہے کہ اسلامی مہینوں کے حساب سے مجاہد اول کا وصال 22 رمضان المبارک کو ہوا تھا جبکہ انکی سالانہ برسی 10 جولائی کو منعقد کی جاتی ہے، مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ ودیگر نے کہا کہ مجاہداول جیسی تاریخ ساز ہمہ جہت، دور اندیش شخصیات نہ صرف صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان کی تعلیمات و افکار اور نظریات کے اثرات صدیوں پر محیط ہوتے ہیں، ایسی عظیم شخصیات کا وجود کسی بھی قوم کیلئے وقار اور خوش نصیبی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، ایسے لوگ کسی خاص علاقہ، قوم یا ملک تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے سرمایہ افتخار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close