اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آج یہاں پارٹی کے مرکزی آفس جی ایٹ میں ون آ ن ون تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزاد کشمیر کے آنے والے انتخابات اور انتخابی مہم کے حوالے سے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں